حامد میر پر حملہ کا آئی ایس آئی پر الزام لگانے پر جی او ٹی وی کے خلاف پاکستانی فوج کی قانونی کارروائی

کراچی 21اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی فوج جی او ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے تیار ہیں جس نے ملک کے اہم ترین محکمہ سراغ رسانی آئی ایس آئی پر سینر صحافی حامد میر پر حملہ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ فوج کے ترجمان اعلی نے کہا کہ پاکستانی فوج قانون اور دستور کے مطابق جی او ٹی وی پر آئی ایس آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے سلسلہ میں قانونی کارروائی کرے گی ۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کی بموجب آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل روابط عامہ میجر جنرل اسیم سلیم باجوا نے کہا کہ فوج آئی ایس آئی پر عائد بے بنیاد الزامات کے تمام پہلوووں کا جائزہ لے رہی ہے اور جی او ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات آئی ایس آئی جیسی تنظیم پر عائد کئے گئے ہیں جس سے خود پاکستان بدنام ہوسکتا ہے۔