پاکستانی کم فاصلاتی میزائیل حتف ۔ III کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے زمین سے زمین پر وار کرنے والے بالیسٹک میزائیل حتف ۔ III (غزنوی) کا آج کامیاب تجربہ کیا ۔ نیوکلیئر اور روایتی وارہیڈس لے جانے کی صلاحیت کا حامل یہ مختصر فاصلاتی میزائیل 290 کیلومیٹر تک نشانہ بناسکتا ہے جس سے ہندوستان کے حصوں کا احاطہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ فوج نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ کامیاب تربیتی لانچ کی حکمت عملی فورسیز کمان نے حکمت عملی میزائیل گروپ کے تربیتی مشقوں کا اختتام عمل میں آیا۔

میزائیل تجربہ کا مشاہدہ کرنے والوں میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی چیرمین جنرل راشد محمود ، ڈائرکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلانس ڈیویژن ، لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود ایاز ، کمانڈر آرمی اسٹراٹیجک فورس کمانڈ ،لیفٹننٹ جنرل عبیداﷲ خان ، چیرمین نسکام محمد عرفان بنی و دیگر سینئر فوجی عہدیدار و سائنسداں نامعلوم مقام پر موجود تھے جس کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ جنرل محمود نے اس مشق کے دوران سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے اُن کی صلاحیتوں اور کوششوں کی ستائش کی ۔