پاکستان میں سڑک حادثے سے 42ہلاک

کراچی۔20اپریل( سیاست ڈاٹ کام) ایک بس کے جنوب مشرقی پاکستان کے ضلع سکھر میں ایک ٹریلر سے قومی شاہراہ پر تصادم کی وجہ سے کم از کم 42افراد بشمول خواتین اور بچے ہلاک اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ سکھر کے قریب پانوعقیل کے علاقہ میں پیش آیا جب کہ کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکراگیا ۔ بس میں 60سے زیادہ مسافر تھے۔ جب کہ ڈرائیور اس پر قابو کھوبیٹھاتھا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ۔