نامزد گورنرقندھارہلاک

کراچی، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے نامزد گورنر قندھار اور کنڑ مختلف واقعات میں مارے گئے ہیں ، جنگ کے ایڈیٹر نذیر لغاری کے مطابق طالبان ذرائع کاکہناہے کہ طالبان کے نامزدگورنرقندھار عبدالواسع عزام ہلمند میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے، ہلمند کے ریگستانی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ بھی کیاگیا، ان کاکہنا تھا کہ طالبان کے نامزد گورنرصوبہ کنڑ مولوی نور قاسم حیدری ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔افغانستان سے امریکہ اور ناٹو کی افواج کے تخلیہ سے قبل دہشت گردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔