شیعہ افراد کی ہلاکتوں میں ملوث لشکر جھانگوی کے ارکان گرفتار

لاہور 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چن چن کر ہلاک کرنے والے سنی فرقہ کے گروپ لشکر جھانگوی کے دو ارکان کو آج پولیس نے شیعہ افراد کی ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ انہیں متعدد مہلک حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان کے شیعہ قائدین کے سامنے شناختی پریڈ کیلئے پیش کیا گیا ۔ لاہور پولیس کے سربراہ شفیق احمد گجر نے ایک پریس کانفرنس میں

نواز شریف ۔آصف زرداری ملاقات، مشرف مسئلہ پر بات چیت غداری مقدمہ میں مشرف یکا و تنہا نہیں ،وکیل صفائی فاروق نسیم کی درخواست پر اس

اسلام آباد ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے مقدمہ کے باعث سیول اور فوجی تعلقات میں کشیدگی کے درمیان یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہوگئی ہے۔ دونوں قائدین نے 70 سالہ مشرف کے خلاف جاری غداری مقدمہ کے بشمول کئی مسا

شوکت عزیز نے ایمرجنسی کا مشورہ دیا تھا : مشرف

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف نے کہا ہیکہ انہوں نے 3 نومبر کو ایمرجنسی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی مشورہ پر لگائی تھی۔ اقدام سول اور فوجی حکام کے مشورہ سے کیا۔ اپنے وکلاء کے ذریعہ جاری بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ ان کے وکیل ابراہیم ستی نے نظرثانی کیس میں ایمرجنسی کے نفاذ پر جو موقف اختیار کیا انہوں نے اس کی ہدایت نہی

پاکستانی جیل سے 12طالبان کی رہائی متوقع

اسلام آباد۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان12 غیر معروف مشتبہ عسکریت پسندوں کو قید خانوں سے رہا کردے گا۔ بحالی اعتماد کے ایک حصہ کے طور پر تاکہ دوسرے مرحلے کی بات چیت میں ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے راست بحالی امن پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ‘ حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف فی الحال چین کے سرکاری

پاکستان میں تازہ داخلی لڑائی ،13 عسکریت پسند ہلاک

پشاور ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کے میران شاہ میں ریموٹ کنٹرول بم اور راکٹ حملہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں حملے گاڑی پر کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے،

ہندوستان میں نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادگی

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل کی یکسوئی اور مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ملک میں آئندہ منتخبہ حکومت اور نئے وزیراعظم کے ساتھ روابط استوار کئے جائیں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم سے جب یہ پوچھا گیا کہ بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے ساتھ پاکستان مختلف امور پر کس طرح پی

پاکستان : جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، 16 ہلاک

اسلام آباد ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں آج ایک ٹرین میں بم دھماکے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ممنوعہ یونائیٹیڈ بلوچ آرمی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے، جیو ٹی وی نے یہ بات بتائی۔ یہ دھماکہ تب ہوا جب شہر سیبی کے ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس ٹرین رکی ہوئی تھی۔ ریل

طالبان کے حریف گروہوں کے درمیان تصادم ، 12 ہلاک

پشاور 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ علاقہ میں طالبان کے دو حریفوں کے درمیان فائرنگ کے خوفناک تبادلہ کے نتیجہ میں آج کم سے کم 12 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے چکوٹی علاقہ میں یہ خونریز تصادم ہوا جہاں حریف گروپ ایک دوسرے کے سامنے آگئے تھے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کی تھی۔

تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014ء منظور

کراچی ،8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014ء کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی غیرموجودگی کے باوجود پیر کی رات منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی منظوری کے خلاف حزب اختلاف کے اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی، یہاں تک کہ بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دی گئیں اور ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ لیکن حکومتی ارکان نے بالآخر قانون سازی منظور کرا لی۔ تر

طالبان کی ویب سائٹ پاکستان کی حکومتی مداخلت کے بعد بند

پشاور ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں طالبان کی طرف سے بنائی گئی ویب سائٹ حکومتی مداخلت کے بعد بند ہوگئی۔ دو روز قبل طالبان نے اپنی ویب سائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ قائم کی ہے جس پر ویڈیو میگزین اور اپنے رہنماؤں کے انٹرویو اور بیانات پیش کئے گئے تھے، جو