شمال مغربی پاکستان میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلا ک

پشاور /کراچی 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ایک ہی خاندان کے کم از کم 9 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ دیگر 7 زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد نے شورش زدہ جنوب مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں گھات لگا کر حملہ کیا ۔ یہ واقعہ علاقہ حسین ضلع سوابی میں پیش آیا ۔ نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس سے 9 افراد ہلاک اور دیگر 7 بشمول خواتین و اطفال زخمی ہوگئے ۔