خیبرایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی،24دہشت گرد ہلاک

پشاور ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 24دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑا اور وادی تیراہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی،جس میں اُن کے ٹھکانوں کو جٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلوک دہشت گرد اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے، پشاور اور چارسدہ کی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان واقعات میں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 30سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زیاہ زخمی ہوگئے تھے۔