خواتین کے مدرسہ کی لائبریری اسامہ بن لادن سے موسوم

اسلام آباد ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کے لئے چلائے جانے والے دینی مدرسہ کی لائبریری کو امریکی حملہ میں ہلاک القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن سے موسوم کیا گیا ہے جسے پاکستان کے سخت گیر عالم دین چلاتے ہیں جن کانام مولانا عبدالعزیز بتایا گیا ہے جو لال مسجد کے امام ہیں جو پرویز مشرف کے دور حکومت میںفوج کے عتاب کا نشانہ بنی تھی ۔ جیو ٹی وی نے مولانا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسامہ دوسرے لوگوں کے لئے دہشت گرد ہوسکتے ہیں لیکن ہم انھیں دہشت گرد نہیں سمجھتے ۔ ہمارے لئے وہ اسلام کے ہیرو ہیں اور انھیں شہید کا درجہ دیا گیا ہے ۔ مدرسہ کے باہر جو بورڈ آویزاں کیا گیا ہے اُس میں جلی حرفوں میں ’’مکتبہ اُسامہ بن لادن شہید‘‘ پینٹ کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسامہ بن لادن کو مئی 2011 ء میں امریکی افواج نے ایبٹ آباد میں گھات لگاکر ہلاک کردیا تھا جبکہ مولوی عبدالعزیز کے بھائی عبدالرشید 2007 ء میں لال مسجد پر کی گئی فوجی کاروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے جس میں مسجد میں چلائے جارہے مدرسہ کے کئی طلباء بھی شامل ہیں۔