جیل میں فون رکھنے پر تیج پال کے خلاف تازہ مقدمہ

پاناجی 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گوا پولیس نے تہلکہ نیوز میگزین کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال جیل میں سیل فون رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ تین دن قبل جیل میں ان کے قبضہ سے موبائیل فون دستیاب ہوا تھا ۰ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ساؤتھ ) وجئے سنگھ نے بتایا کہ تیج پال کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تیج پال اور چھ دوسروں

پاکستانی قبائیلی علاقہ فوجی کارروائی کی تردید

اسلام آباد 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہاکہ بھرپور پیمانہ کی شورش زدہ قبائیلی علاقوں میں فوجی کارروائی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اِس علاقہ میں طالبان کے خلاف فضائی حملے کئے گئے تھے۔ وزیرداخلہ پاکستان چودھری نثار علی خان نے کہاکہ قبائیلی علاقہ میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور حکومت کی جانب

چین ، پاکستان سے عظیم تر فوجی تعاون کا خواہاں

اسلام آباد 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج پاکستان کے ساتھ مشترکہ تحفظ علاقائی امن و استحکام کیلئے ’’عظیم تر فوجی تعاون‘‘ کی خواہش کی کیونکہ عالمی صیانتی صورتحال مسلسل تغیر پذیر ہے۔ وزیر دفاع چین چانگ وانگ گوان نے جو سرکاری دورۂ پاکستان پر ہیں، کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی ہے۔ دونوں ممالک اپنے دفاعی انتخاب کی

القاعدہ کا افغانستان میں واپسی کا منصوبہ

واشنگٹن 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے افغانستان کے قائد جو جنگ زدہ ملک میں القاعدہ کی واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں، کہاکہ امریکہ اور بین الاقوامی فوج کے ملک سے تخلیہ کے بعد حکومت افغانستان سے کوئی صیانتی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ فاروق القحطانی القطری نے مقامی تعلقات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ القاعدہ کے کم تر درجہ کے ار

ختم مارچ پر فلپائن ۔ مسلم امن معاہدہ پر دستخط متوقع

پتراجیا (ملائیشیا) 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی حکومت اور مسلم باغی توقع ہے کہ ختم مارچ پر ایشیاء کی طویل ترین اور مہلک ترین شورش کے بعد ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم فلپائن سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہاکہ معاہدہ پر ختم مارچ تک دستخط ہوجائیں گے۔ اُن کے دفتر کے ایک مشیر نے معاہدہ پر دستخط ک

شام : یرموک کیمپ میں پھنسے ہوئے ہزاروں کی سست رفتار موت

بیروت 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں کے دمشق کے باہر یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جس کا محاصرہ کرلیا گیا ہے، تقریباً 40 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں اور مبینہ طور پر فاقہ کشی کی وجہ سے سست رفتار سے فوت ہورہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے صدمہ انگیز تصویریں جاریہ ہفتہ جاری کی ہیں۔ جن میں ہزاروں افراد کے چہرے سُتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ مایوس

ہندوستان میںوسیع پیمانے پر کرپشن موجود : امریکی رپورٹ

واشنگٹن 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے حکومت کی تمام سطحوں پر بشمول عدلیہ بڑے پیمانہ پر کرپشن پھیلا ہوا ہے۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن ہندوستان بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ رپورٹ کے بموجب حالانکہ قانون فوجداری جرمانے کی گنجائش رکھتا ہے جس کے تحت سرکاری عہدیداروں کے کرپشن پر قابو پایا جاسکت

روسی اپوزیشن قائد گھر پر نظربند

ماسکو 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ماسکو کی ایک عدالت نے روس کے اپوزیشن قائد الیکسی نوالنی کو اُن کی قیامگاہ پر نظربند کردیا ہے اور اُن پر امتناع عائد کردیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ استعمال نہ کریں اور نہ دورہ کرنے والے کسی سے ملاقات کریں۔ نوالنی اپوزیشن کے قائد ہیں اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ اور اُن کے حامی جنوری میں حکومت

5 سفرا ء کے دستاویزات پیش

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 5 ممالک کے سفیروں نے آج اپنے دستاویزات راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو پیش کردیئے۔ جن سفیروں نے اپنے کاغذات پیش کئے اِن میں اردن، جمہوریہ سلوواک، عمان، السلویڈار اور بحرین کے سفیر شامل ہیں۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات پیش کرنے کی ا

سبکدوشی کے بعد وزیراعظم کی موتی لال نہرو پلیس کے بنگلہ میں منتقلی

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) موتی لال نہرو پلیس میں ایک وسیع و عریض بنگلہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی آئندہ عام انتخابات کے بعد سبکدوشی کے بعد قیامگاہ ہوگا۔ 3 موتی لال نہرو پلیس ٹائپ VIII بنگلہ جس کا رقبہ ڈھائی ایکر ہے، حال ہی میں چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ کی قیامگاہ تھا جو انتخابی ناکامی کے بعد اِس کا تخلیہ کرچکی ہیں۔ یہاں پر سابق وزیر

وادیٔ کشمیر میں معمولات زندگی میں خلل

سرینگر 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وادیٔ کشمیر میں آج معمولات زندگی سخت گیر حریت کانفرنس کی ہڑتال کی وجہ سے مفلوج ہوگئے۔ ضلع کپواڑہ میں 7 افراد کے فوج کے ہاتھوں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاکت کی بناء پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ جاری سرمائی تعطیلات کی بناء پر اسکولس پہلے ہی سے بند ہیں۔ عوامی نظام ٹرانسپورٹ بند کردیا گیا۔ لیکن خانگی گاڑ

عام انتخابات سے پہلے موبائیل نیٹ ورک ناکارہ بنانے نکسلائٹس منصوبہ: انٹلیجنس بیورو

رائے پور 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپنی حکمت عملیوں کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے افشاء ہوجانے کے خوف سے نکسلائٹس عوام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو مخبری کا کام کرسکتے ہیں اور موبائیل فونس استعمال کرتے ہوئے اِس کی اطلاعات دیہاتوں سے جو نکسلائٹس کے مستحکم گڑھ بستر میں واقع ہیں، منتقل کرسکتے ہیں۔ شورش زدہ چند علاقوں میں جو ابھوجی ماد کے

بی جے پی ۔ ایل جے پی اتحاد ’’غیر اُصولی‘‘ : نتیش

پٹنہ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایل جے پی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کو ایک ایسا قائد قرار دیتے ہوئے جنھوں نے سیاست میں کوئی نظریہ پیش نہیں کیا ہے، چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے بی جے پی ۔ ایل جے پی اتحاد کو ’’غیر اُصولی‘‘ قرار دیا اور کہاکہ یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن سچ ہے۔ اُنھوں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے اِس اتحاد پر تبصرہ ک

سری لنکا کو اقوام متحدہ حقوق کی قرارداد کا سامنا نہیں ہونا چاہئے : راجہ پکسے

کولمبو ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر مہندا راجہ پکسے نے آج کہا کہ سری لنکا کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا سامنا نہیں ہونا چاہئے جبکہ انہوں نے امریکہ کو موردالزام ٹھہرایا کہ وہ ان کے ملک کو دھمکا رہا ہے۔ راجہ پکسے نے کولمبو میں بیرونی نامہ نگاروں سے خطاب میں کہا کہ قرارداد ایسی چیز ہے جو ہمارے لئے پریشان کن ہوگی۔ اس لئ

دوبئی کے برج میں فلاحی ہیلی پیاڈ ڈنر

دوبئی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے بلند چوتھی پرتعیش ہوٹل برج العرب ہوٹل میں ایک ہیلی پیاڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جو سطح زمین سے 212 میٹر کی بلندی پر منعقد ہوگا اور صرف 12 مہمانوں کی حد تک محدود ہوگا۔ ہر مہمان سے تقریباً 2722 امریکی ڈالر فیس وصول کی جائے گی۔ یہ ڈنر 13 مارچ کو مقرر ہے، جس میں ہر قسم کا پکوان دستیاب رہے گا۔ اِس

اردو میں فہرست رائے دہندگان کی اشاعت سے اتفاق

بیدر 28 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ 25 سالسے بیدر ضلع کے مختلف اسمبلی حلقہ جات خصوصا بیدر، بیدر جنوب، بسوا کلیان اور ہمنا آباد میں رائے دہندگان کی (ووٹر لسٹ) اردو زبان میں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کیلئے عدالت کا بھی دروازہ کھٹکٹھاایا گیا لیکن آج یہ خبر سناتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ دھرم سنگھ رکن پارلیمان بیدر نے بیدر اور ب

بی جے پی کے ریل روکو احتجاج سے ٹرین خدمات درہم برہم

پٹنہ۔/28فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی زیر نگرانی ریل روکو احتجاج کی وجہ سے بہار کے متعدد علاقوں میں آج ٹرین خدمات شدید طور پر متاثر ہوئیں۔ یہ احتجاج ریاست بہار کو خصوصی درجہ نہ دیئے جانے مرکز کے فیصلہ کے خلاف کیا جارہا ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی ، ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن نند کشوریادو اور ریاستی پارٹی صدر من

کانگریس نے اپنا وعدہ نبھایا

ماناکنڈور 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ دینے اور دلانے والے ہم ہی ہیں کہنے والی کانگریس پارٹی سابق میں جیسا کہا تھا دنیا کو دکھا دیا ہے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے حکومت وہپ آرے پلی موہن مانا کنڈور ایم ایل اے آر پلی موہن نے کہا کہ ماناکنڈور منڈل موضع انارم میں چہارشنبہ کی شب مقامی سرپنچ کی زیر قیادت ایم پی ایم ایل اے کاپار

مرکزی اسکول کامپلکس کیلئے دس کروڑ روپئے منظور

فبروری28 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی حکومت حق حصول تعلیم ایکٹس کے تحت 353 منڈلوں ناخواندگی کے فیصد کو کم کرنے کی غرض سے 4.25 کروڑ روپئے خرچ سے 33 آدرش مدرسوں کو قائم کررہی ہے۔ ضلع مستقر پر 2.5 کروڑ تخمینہ لاگت سے مرکزی مدارس عمارت کا آج رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ

سعودی عرب میں پانچ ہندوستانیوں کو زندہ دفن کردئے جانے کا انکشاف

ریاض 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتہائی حیرت انگیز رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب میں تین افراد نے ایک عدالت میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے چار سال قبل پانچ ایشیائی ورکرس ( جو سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستانی تھے ) کو سخت اذیتیں دی تھیں اور انہیں زندہ دفن کردیا گیا ۔ عرب نیوز نے اطلاع دی ہے کہ تین افراد نے قطیف کی عدالت میں چہارش