ضلع عادل آبادکیلئے دو صدور کا انتخاب

عادل آباد 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد میں تلگودیشم پارٹی کے کمزور سیاسی موقف کو تصور کرتے ہوئے تلگودیشم کے سربراہ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے رکن لوک سبھا مسٹر راتھوڑ رمیش کے ایماء پر ضلع کو دو حصوں میں منقسم کرتے ہوئے ضلع عادل آباد میں پہلی مرتبہ دو صدور کا انتخاب عمل میں لایا۔ سابق صدر ضلع پرجا پریشد مسٹر لولم شیام سن

ڈی ایس پی نارائن پیٹ سے مسلم وفد کی نمائندگی

نارائن پیٹ 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانان نارائن پیٹ کا ایک نمائندہ وفد جس میں مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر،سرفراز حسین انصاری کانگریس قائد محمد ظہیر الدین سماجی کارکن، روف حسام الدین ریاستی سکریٹری اسٹیٹ مسٹرمہیش اردو ٹیچرس اسو سی ایشن سوٹا، محمد قطب الدین دین شامل تھے۔ ڈی ایس پی مسٹر مہیش سے ملاقات کر کے ن

میدک ڈیویژن میں ایم پی ڈیز اوز کے تبادلے

فبروری28 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میدک ریونیو ڈیویژن میں برسر خدمت 11 منڈلوں کے ایم پی ڈی اوز کے تبادلے عمل میں آئے۔ ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر آنند وادم نے اس خصوص میں ایک پریس نوٹ جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر اے سرینواس ایم پی ڈی او میدک کا تبادلہ نلگنڈہ ضلع کو عمل میں آیا اسی طرح نرسا پور کے ایم پی ڈی او ایم لکشمی بائی کا تبادل

یوکرین میں صورتحال مزید سنگین ۔ کریمیا کے ائرپورٹس پر مخالفین کا قبضہ

ماسکو / سمفرو پول 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) روس میں بائیکرس کا ایک گروپ جسے نائیٹ وولفس کہا جاتا ہے یوکرین کی سمت روانہ ہو رہا ہے تاکہ وہاں موافق روسی مظاہرین کی تائید کی جاسکے ۔ پوٹن ان بائیکرس کے ساتھ ہارلے ڈیوڈسن گاڑی پر سفر کرچکے ہیں اور انہوں نے اس گروپ کو اپنے بھائیوں سے تعبیر کیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اس گروپ کے لیڈر الیگزین

مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

سوریا پیٹ 28 فبروری ( فیاکس)تولی ڈنڈیا مسلم سنگم ضلع نلگنڈہ کا اجلاس آج سوریا پیٹ مسلم شادی خانہ میںمنعقد ہوا جس کی صدارت صدر مسلم سنگم ضلع نلگنڈہ حافظ خالد احمد ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں سنگم کے بیشتر منڈلوں چیورپن پہاڑ سوریا پیٹ کے حدود محمد اقبال احمد، محمد تنویر، محمد ریاض الدین ، محمد یوسف کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم قا

سنگاکارا کی سنچری، سری لنکا 2 وکٹوں سے فاتح

فتح اللہ (بنگلہ دیش) ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی سینئر بیٹسمین کمارا سنگارکارا بنگلہ دیش میں اپنے غیرمعمولی فام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کے خلاف 84 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز کی یادگار اننگز کھیلتے ہوئے سننی خیز مقابلہ میں اپنی ٹیم کو 2 وکٹوں کی کامیابی دلواتے ہوئے ایشیاء کپ کے فائنل میں رسائی ک

ہندوستان اور سری لنکا ہم سے ہوشیار رہیں : خان

فتح اللہ (بنگلہ دیش) ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم افغانستان کے بہتر مظاہرہ کے بعد کوچ کبیرخان نے ہندوستان اور سری لنکا کو ہوشیار رہنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ یہاں کھیلے جارہے ایشیاء کپ میں ان کی ٹیم کامیابی کے حصول کیلئے کافی بے چین ہے۔ افغانستان کے بولروں نے گذشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹورنمنٹ کے ا

آج بنگلہ دیش اور افغانستان میں دلچسپ مقابلہ متوقع

فتح اللہ (بنگلہ دیش) ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کپ ٹورنمنٹ کی دو چھوٹی تصور کی جانے والی ٹیموں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کل کھیلے جانے والے مقابلہ میں دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے جیسا کہ دونوں ہی ٹیموں نے اپنے افتتاحی مقابلوں میں شکست برداشت کی ہے لیکن اس کے باوجود افغانستان نے پاکستان اور بنگلہ دیش نے ہندوستان کے خلاف دلچسپ

آئی پی ایل کی میزبانی ، ہنوز کوئی فیصلہ نہیں ہوا : بی سی سی آئی

بھوبنیشور۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ مقابلے ہندوستان میں منعقد کرانے کی خواہاں بی سی سی آئی نے آج فیصلہ کیا ہیکہ وہ ہندوستان میں عام انتخابات کی تواریخ کے اعلان تک انتظار کرے گی جس کے بعد ہی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کی میزبانی کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ حکومت نے ملک میں عام انتخابات کے پیش

ہندوستان کیخلاف بیٹسمینوں سے بہتر مظاہرہ کا مطالبہ : مصباح

ڈھاکہ ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹورنمنٹ کے دلچسپ اور اہم ترین مقابلے سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے بیٹسمینوں سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اتوار کو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے اہم مقابلے سے قبل افغانستان کے خلاف بیٹنگ میں ہونے والی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے مظاہروں کے معیار کو بلند کریں۔ پاکستانی ٹیم کو حالانکہ