جیل میں فون رکھنے پر تیج پال کے خلاف تازہ مقدمہ

پاناجی 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گوا پولیس نے تہلکہ نیوز میگزین کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال جیل میں سیل فون رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ تین دن قبل جیل میں ان کے قبضہ سے موبائیل فون دستیاب ہوا تھا ۰ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ساؤتھ ) وجئے سنگھ نے بتایا کہ تیج پال کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تیج پال اور چھ دوسروں کے خلاف سادا سب جیل میں موبائیل فون رکھنے کیا شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ یہ سیل فونس جیل میں معمول کی چیکنگ کے دوران دستیاب ہوئے تھے ۔ 50 سالہ ترون تیج پال کے خلاف ایک جونئیر صحافی کی شکایت پر عصمت ریزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ گوا کرائم برانچ اس کیس میں تیج پال کے خلاف پہلے ہی چارچ شیٹ پیش کرچکی ہے ۔

لیفٹننٹ جنرل کمار فوج کے نئے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس
نئی دہلی 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) لیفٹننٹ جنرل پی آر کمار کل فوج کے نئے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ انہیں لیفٹننٹ جنرل ونود بھاٹیہ سے یہ ذمہ داری مل رہی ہے جو آج سبکدوش ہوئے ہیں۔ ایک فوجی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل کمار کل ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس کا ذمہ سنبھالیں گے ۔ ونود بھاٹیہ گذشتہ دیڑھ سال سے اس عہدہ پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ لیفٹننٹ جنرل کمار نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی سے تعلیم یافتہ ہیں اور وہ 15 ڈسمبر 1976 کو فوج کی ریجمنٹ آف آرٹیلری سے وابستہ ہوئے تھے ۔ وہ کئی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور فوج میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔