عام انتخابات سے پہلے موبائیل نیٹ ورک ناکارہ بنانے نکسلائٹس منصوبہ: انٹلیجنس بیورو

رائے پور 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپنی حکمت عملیوں کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے افشاء ہوجانے کے خوف سے نکسلائٹس عوام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو مخبری کا کام کرسکتے ہیں اور موبائیل فونس استعمال کرتے ہوئے اِس کی اطلاعات دیہاتوں سے جو نکسلائٹس کے مستحکم گڑھ بستر میں واقع ہیں، منتقل کرسکتے ہیں۔ شورش زدہ چند علاقوں میں جو ابھوجی ماد کے بیشتر علاقوں پر ضلع نارائن پور میں واقع ہیں، موبائیل فون استعمال کرنے والوں سے اُن کے موبائیل فون جمع کروادینے کی ہدایت دی جارہی ہے اور تیقن دیا جارہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اُن کے فون واپس کردیئے جائیں گے۔ یہ حکمت عملی انتخابات سے پہلے اپنے منصوبوں کو پوشیدہ رکھنے کی نکسلائٹس کی ایک کارروائی سمجھی جارہی ہے۔ انٹلی جنس بیورو کے ایک عہدیدار نے کہاکہ نکسلائٹس کے بستر میں مواصلاتی ٹاورس پر حملے عام بات ہوگئے ہیں۔ لیکن اب تک اِس قسم کا اقدام جیسے دیہاتیوں سے موبائیل فونس حاصل کرنے کا نہیں دیکھا گیا۔ نکسلائٹس نے یہ ہم ماد کے علاقہ میں کٹل پارہ، آرشا میتا، کٹل اور دیگر کئی دیہاتوں میں شروع کر رکھی ہے۔ حالانکہ اِس علاقہ میں موبائیل ٹاؤرس بہتر کم ہیں لیکن بعض پہاڑی علاقوں میں موبائیل نیٹ ورک موجود ہے اور یہ علاقے فوج اور دیہاتیوں دونوں کے زیراستعمال ہیں۔