دوبئی کے برج میں فلاحی ہیلی پیاڈ ڈنر

دوبئی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے بلند چوتھی پرتعیش ہوٹل برج العرب ہوٹل میں ایک ہیلی پیاڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جو سطح زمین سے 212 میٹر کی بلندی پر منعقد ہوگا اور صرف 12 مہمانوں کی حد تک محدود ہوگا۔ ہر مہمان سے تقریباً 2722 امریکی ڈالر فیس وصول کی جائے گی۔ یہ ڈنر 13 مارچ کو مقرر ہے، جس میں ہر قسم کا پکوان دستیاب رہے گا۔ اِس ڈنر کا مقصد اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام کے لئے رقم جمع کرنا ہے تاکہ روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بچوں کو غذائی فراہم کی جائے۔ اِس منفرد انداز میں رقم جمع کرنے کے علاوہ اِس عشائیہ کے ذریعہ اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام کے عظیم کام کے بارے میں عوامی شعور بھی بیدار کیا جائے گا۔ دوبئی فیسٹیولس اور ریٹیل انتظامیہ کی سی ای او لیلیٰ محمد سہیل نے کہاکہ یہ عشائیہ دوبئی غذائی فیسٹیول کا عظیم الشان فائنل ہوگا۔