ختم مارچ پر فلپائن ۔ مسلم امن معاہدہ پر دستخط متوقع

پتراجیا (ملائیشیا) 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی حکومت اور مسلم باغی توقع ہے کہ ختم مارچ پر ایشیاء کی طویل ترین اور مہلک ترین شورش کے بعد ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم فلپائن سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہاکہ معاہدہ پر ختم مارچ تک دستخط ہوجائیں گے۔ اُن کے دفتر کے ایک مشیر نے معاہدہ پر دستخط کی توثیق کی اور کہاکہ آئندہ ماہ کے اختتام تک دستخط کی توقع ہے۔ تاہم کسی قطعی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ برسوں طویل بغاوت میں دیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت فلپائن اور 12 ہزار رکنی مورو اسلامی نجات دہندہ محاذ کی بات چیت گزشتہ ماہ اقتدار میں شراکت داری کے سلسلہ میں مکمل ہوچکی ہے۔