5 سفرا ء کے دستاویزات پیش

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 5 ممالک کے سفیروں نے آج اپنے دستاویزات راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو پیش کردیئے۔ جن سفیروں نے اپنے کاغذات پیش کئے اِن میں اردن، جمہوریہ سلوواک، عمان، السلویڈار اور بحرین کے سفیر شامل ہیں۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات پیش کرنے کی اِس تقریب میں جو سفیر موجود تھے، اُن کے نام حسن محمود، محمد الجوارنیا، سفیرہشیمٹ جمہوریہ، شیخ احمد بن سیف بن عبدالعزیز الروانی سفیر سلطنت عمان ،گلیرموروبیو فیونس، سفیر جمہوریہ السلویڈار اور میجر جنرل طارق مبارک بن دانیا ، سفیر مملکت بحرین شامل ہیں۔

آسارام کو ضمانت سے عدالت کا تیسری بار انکار
گاندھی نگر۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) خودساختہ سادھو آسارام باپو جو ایک ریپ کیس میں گرفتار ہے، اس کی ضمانت عرضی آج یہاں سیشنس کورٹ میں مسترد کردی ہے۔ جج جی کے اپادھیائے نے کہا کہ اس مرحلہ پر ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔ یہ تیسری مرتبہ ہیکہ آسارام کو ضمانت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔