ہندوستان میںوسیع پیمانے پر کرپشن موجود : امریکی رپورٹ

واشنگٹن 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے حکومت کی تمام سطحوں پر بشمول عدلیہ بڑے پیمانہ پر کرپشن پھیلا ہوا ہے۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن ہندوستان بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ رپورٹ کے بموجب حالانکہ قانون فوجداری جرمانے کی گنجائش رکھتا ہے جس کے تحت سرکاری عہدیداروں کے کرپشن پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن حکومت ہند نے اِس قانون کو مؤثر طور پر نافذ نہیں کیا ہے۔ سرکاری عہدیدار اکثر بدعنوانی کی کارروائیاں کرتے ہیں اور کارروائی سے بچ نکلتے ہیں۔ جنوری اور نومبر کے درمیان سی بی آئی نے کرپشن کے 583 مقدمے درج کئے تھے۔ سنٹرل ویجلنس کمیشن کو 2012 ء میں 7224 معاملات کی اطلاع دی گئی ان میں سے 5528 کی اطلاع 2012 ء میں اور باقی واقعات جن کی تعداد 1696 ہے 2011 ء میں پیش آئے تھے۔ کمیشن نے 5720 معاملات میں کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیول سوسائٹی کی تنظیمیں عوام کی توجہ سال بھر کرپشن پر مبذول کروانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔