مرکزی اسکول کامپلکس کیلئے دس کروڑ روپئے منظور

فبروری28 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی حکومت حق حصول تعلیم ایکٹس کے تحت 353 منڈلوں ناخواندگی کے فیصد کو کم کرنے کی غرض سے 4.25 کروڑ روپئے خرچ سے 33 آدرش مدرسوں کو قائم کررہی ہے۔ ضلع مستقر پر 2.5 کروڑ تخمینہ لاگت سے مرکزی مدارس عمارت کا آج رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مرکزی اسکول کامپلکس کیلئے مرکزی حکومت نے زائد از 10 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں جس میں ہر کلاس کے دو سکشن ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ 13500 کروڑ مرکزی حکومت نے مختص کرتے ہوئے 19 کروڑ طلبہ کو دوپہر کے کھانے کی اسکیم کو روشناس کروایا ۔ جس کی وجہ تعلیمی میدان میں طلبہ کو آگے بڑھانے میں مدد حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 4.50 کروڑ روپئے سے انڈور اسٹیڈیم کی منظوری ہوئی ہے رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ نے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم سے متعلق منصوبہ جات حکومت کو روانہ کردیئے گئے ہیں اور کہا کہ ضلع میں سائنس پارک کے قیام سے متعلق غور کیا جارہا ہے اس خصوص میں مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ٹی چرنجیولو، رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔