کانگریس اور بی جے پی انتخابی تشہیر پر پیسہ ضائع کررہی ہیں: وشواس

امیٹھی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے آج کانگریس اور بی جے پی پر انتخابی مہم کیلئے کروڑوں روپئے ضائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پیسہ غریبوں کی بھلائی کیلئے خرچ کیا جاتا تو یہ زیادہ بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کئی ایک سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے مگر کانگریس اور بی جے پی محض اقتدار کے حصو

غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی جماعتوں کامتحدہ مقابلہ

مظفر نگر۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے آج کہا کہ غیر کانگریس اور غیر بی جے پی سیاسی جماعتیں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں متحدہ طور پر مقابلہ کریں گی تاکہ فرقہ پرست قوتوں کو مرکز میں برسر اقتدار آنے سے روکا جاسکے۔ پرکاش کرت جولا گاؤں میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 11سیاسی جماعتوں بشمو

لوک سبھا میں آخری اجلاس حقیقی کام کا دن

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام)پندرھویں لوک سبھا کے آخری دن حقیقی معنوں میں کام انجام دیئے گئے۔ 13روزہ توسیعی سرمائی اجلاس میں یہ پہلا موقع تھا جبکہ ایوان میں وقفہ سوالات منعقد کیا گیا۔ وقفہ سوالات عام طور پر انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ ارکان اِس سے استفادہ کرتے ہوئے حکومت سے چبھتے ہوئے سوالات کرتے ہیں۔ لیکن تلنگانہ اور دیگر

سیما آندھرا عوام کیخلاف تلخ کلامی سے گریز کیا جائے

نئی دہلی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے قائدین سے کہا کہ وہ سیما آندھرا کے عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، ان کے خلاف کوئی تلخ کلامی نہ کی جائے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر، ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی وزراء کے ایک وفد نے سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے علحدہ ریاست تلن

گاندھی جی کے پوتے کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت

نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو آج ایک اور استحکام حاصل ہوا جب مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کرپشن کی سخت مخالف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے وہ اس پارٹی کی جانب راغب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور امیروں کے درمیان زبردست خ

راجیہ سبھا میں اجلاس کا آخری دن، انتشار کا شکار ، بزرگ ارکان کا بہترین خیرسگالی رویہ

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے بزرگ ارکان آج بہترین خیرسگالی کا مظاہرہ کررہے تھے جبکہ تلنگانہ بِل کی کل منظوری کے بعد جس کے دوران پُرشور احتجاج کیا گیا تھا، آخری اجلاس کے دن بزرگ ارکان کا رویہ بہترین خیرسگالی پر مبنی تھا۔ طنز و مزاح پر مبنی تبصرہ آج کی کارروائی کی خصوصیت تھے۔ پورا ایوان نائب صدرنشین ٹی جے کورین کا

دہلی کی تمام نشستوں پر کامیابی بی جے پی کا واحد مقصد

نئی دہلی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر ہرش وردھن جنھوں نے آج بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے ، ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے سامنے فی الحال صرف ایک ہی چیلنج اور ایک ہی مقصد ہے کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں دہلی کی ساتوں لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کی جائے تاکہ نریندر مودی کو وزی

وزیر کی برطرفی پر جھارکھنڈ اسمبلی میں ہنگامہ

رانچی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ اسمبلی میں اُس وقت بدنظمی کا ماحول پیدا ہوگیا جب اپوزیشن جماعت بی جے پی کے ارکان نے چیف منسٹر ہیمنت سورین کی جانب سے ایک کابینی وزیر کی برطرفی کی وجہ جاننے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست شوروغل کی جس کے نتیجہ میں اسمبلی کو دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا ۔ بی جے پی ایم ایل اے اور سابق چیف منسٹر رگھوور د

مناسب منصوبہ بندی کے بغیر مجرمین کی رہائی کا فیصلہ : کروناندھی

چینائی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرمین کی رہائی پر سپریم کورٹ کی جانب سے حکم التواء جاری کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی نے اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے جیہ للیتا حکومت کی ناکامی سے تعبیر کیا اور کہا کہ جئے للیتا کی حکومت نے مذکورہ مجرمین کی رہائی کے حو

پارلیمنٹ کے روبرو خواتین کا مظاہرہ

نئی دہلی۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بعض خاتون احتجاجیوں نے آج پارلیمنٹ کے روبرو مظاہرہ کیا۔ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں توسیع کا مطالبہ کررہی تھیں تاکہ طویل مدت سے زیرالتواء خواتین تحفظات بل منظور کیا جاسکے۔ احتجاجی مظاہرین نعرہ بازی کررہی تھیں اور اپنے مطالبہ کی تائید میں پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھیں۔چونکہ انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی

آندھراپردیش کی دونوں ریاستوں کیلئے چھ نکاتی پیاکیج

نئی دہلی 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج آندھرا پردیش سے بننے والی ریاستوں کیلئے چھ نکاتی ترقیاتی پیاکیج کا اعلان کیا جس میں سیماآندھرا کو ٹیکس ترغیبات کے بشمول خصوصی زمرے کا موقف عطا کرنا شامل ہیں۔ دونوں ریاستوں کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں غیر معمولی شور وغل کے درمیان کہا ک

حکومت کو پریشان کن صورتحال کا سامنا

نئی دہلی ۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے کو آج اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب راجیہ سبھا میں ایک مرکزی وزیر نے وزیراعظم منموہن سنگھ کی موجودگی میں تلنگانہ بل کی مخالفت کی۔ بی جے پی نے اس طرزعمل کو نشانہ بناتے ہوئے یہ جاننا چاہا کہ کیا کوئی وزارتی کونسل کا رکن اپنی ہی حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کرسکتا ہے؟

لگڑا پاٹی کا استعفیٰ منظور، اسپیکر کا اعلان

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے خارج شدہ رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال جنہوں نے لوک سبھا میں مرچ اسپرے استعمال کرتے ہوئے ایک طوفان کھڑا کردیا تھا، اب اس ایوان کے رکن نہیں رہے کیونکہ اسپیکر میراکمار نے آج ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ اسپیکر نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ ’’میں نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے جس پر 19 فبروری س

ملک میں وزیراعظم کو انصاف نہیں

امیتھی ؍ نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج کہا کہ راجیو گاندھی قتل مقدمہ میں تمام 7 مجرمین کو رہا کرنے ٹاملناڈو حکومت کے فیصلہ پر انہیں بے حد دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے قاتلوں کو جب آزاد چھوڑ دیا جائے تو پھر عام آدمی انصاف کی کیا توقع کرسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991ء کو چنائی کے قریب سری

وزارت عظمیٰ کیلئے ممتابنرجی کو ہزارے کی تائید

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے نے لوک سبھا انتخابات کے بعد اپنی ریاست سے باہر عزائم رکھنے والی مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی کی آج بھرپور تائید کا اعلان کیا اور اپنے ماضی کے شاگرد کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اروند کجریوال کی تائید نہیں کریں گے۔ اس رشوت ستانی کے خلاف مہم چلانے والے رہنما ہزارے نے کہ

کانگریس اور بی جے پی غیرصحتمندانہ روایت پر عمل پیرا: نتیش

پٹنہ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں منظور کئے گئے تلنگانہ بل کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کانگریس اور بی جے پی پر غیرصحت مندانہ روایت کو اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ نتیش کمار جو آج یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ، کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دون

عام آدمی پارٹی کا بنگال کے 7 نشستوں پر مقابلے کا امکان

کولکتہ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مغربی بنگال کے 6 تا 7 نشستوں پر مقابلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی فی الحال کولکتہ میں رکنیت سازی کیلئے مختلف حصوں میں مہم چلا رہی ہے جہاں پارٹی کا دعویٰ ہے کہ عوام کی جانب سے مثبت اور پرجوش ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان دیپک و

انتخابات کو تعمیری بنانے جماعت اِسلامی ہند کا ورکشاپ

نئی دہلی ۔19 فروری (ای ۔میل) پارلیمانی انتخابات 2014ء اور ہماری حکمت عملی ‘‘ کے موضوع پر مرکز جماعت اسلامی ہند میں 15 اور 16 فروری کو منعقدہ امرائے حلقہ جات کے دو روزہ ورکشاپ میں امیر جماعت مولانا سید جلال الدین عمری نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے ملک کے سیاسی عمل میں اپنے اصولوں کے تحت جماعت حصہ لے رہی ہے ، لہٰذا آئندہ پارلیمانی انتخابات ک