لوک جن شکتی پارٹی کی این ڈی اے میں شمولیت کی خبریں صرف قیاس آرائیاں

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج ایل جے پی کے لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی خبروں کو ’’خالص قیاس آرائیاں‘‘ قرار دیااور کہا کہ رام ولاد پاسوان پہلے آدمی تھے جنہوں نے گجرات فسادات کے مسئلہ پر این ڈی اے سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ مرکزی وزیر منیش تیواری نے کہا کہ اگر کوئی بات ہے تو وہ صرف برسر عام کہی جارہی

دہلی میں صدر راج کے خلاف عام آدمی پارٹی کی درخواست پر مرکز سے سپریم کورٹ کی جواب طلبی

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج دہلی میں صدر راج کے نفاد کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کردہ عام آدمی پارٹی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کردی اور اندرون 10 دن اس مسئلہ پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ بنچ نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 7 مارچ کو مقرر کی تاہم اس نے بی جے پی اور کانگریس کو نوٹس دینے سے گریزکیا جنہیں درخواست میں مدعی عل

عام آدمی پارٹی ذرائع ابلاغ کی جانچ کا سامنا نہیں کرسکی:منیش تیواری

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر منیش تیواری نے آج عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ذرائع ابلاغ کی جانچ کا سامنا نہیں کرسکی اور اس نے حکومت تشکیل دینے کا جو فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ وہ ’’زخمی کرو اور بھاگو‘‘ کی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ان کے خی

لوک سبھا کے انتخابات کیلئے مدھیہ پردیش سے عام آدمی پارٹی کی کم از کم 10 خواتین امیدوار

بھوپال 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کیلئے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی کم از کم ایک تہائی تعداد خواتین پر مشتمل ہوگی۔ ریاستی سکریٹری اکشئے ہنکا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا نشستوں کیلئے پارٹی کو 550 مردوں اور 50 خواتین کی امیدوار بنانے کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں لیکن پارٹی ریاست سے کم از کم 10 خ

سیکولر ہندوستان کیلئے ممتا بہتر وزیر اعظم :بخاری

کولکتہ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کو مزید تقویت حاصل ہوئی جبکہ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے مغربی بنگال میں اقلیتوں کیلئے ان کے کاموں کی ستائش کی اور کہا کہ وہ سیکولر ہندوستان کی دوسروں کی بہ نسبت بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گی۔بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان

امیٹھی میں عام آدمی پارٹی کی جھاڑو چلاؤ ۔بے ایمان بھگاؤ یاترا قومی ترنگاچھین لینے کا الزام

امیتھی۔ 24 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیا کہ اُس کی جھاڑو چلاؤ ۔ بے ایمان بھگاؤ یاترا کے دوران مقامی سرکاری عہدیداروں نے قومی ترنگا چھین لیا ، تاہم سرکاری عہدیداروں نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ یاترا کا اہتمام کرنے والے عام آدمی پارٹی کے کارکن پنکج شکلا نے کہا کہ ’’امیٹھی کے سرکل آفیسر اور سب ڈیویژنل مج

مسلح افواج کے ساتھ کانگریس کا دھوکہ

لدھیانہ۔23فبروری(سیاست ڈا ٹ کام )سابق فوجیوں کیلئے ’ایک رینک ‘ ایک وظیفہ ‘ دینے یو پی اے حکومت کی تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلح افواج کے ساتھ’’ فراڈ ‘‘کررہی ہے ۔ انہوں نے رشوت کے خلاف مہم چلانے راہول گاندھی کی کوششوں پر بھی تنقید کی ۔یہاں پر بی جے پی کی

گجرات فسادات پر شردپوار کا بیان پرانی عادت : بی جے پی

نئی دہلی ۔23فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات فسادات پر نریندر مودی کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سربراہ شرد پوار کی تنقیدوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بی جے پی نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ ہر انتخابات سے قبل شرد پوار اپنے موقف سے منحرف ہوتے ہیں اور یہ ان کی پرانی عادت ہے ۔ بی جے پی نے کہا کہ پارٹی کو شردپوار کی جانب سے کسی سند کی ضرورت نہیں ہے ‘

بی جے پی پر ’خون کی سیاست کا الزام : راہول

دہرہ دون۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے بی جے پی پر ایک مذہب کے ماننے والوں کو دوسرے مذہب کے ماننے والوں کے خلاف کھڑا کرکے ’خون کی سیاست‘ کرنے کا الزام عائد کیا اور خبردار کیا کہ فرقہ پرست بی جے پی کو کسی قیمت پر برسراقتدار آنے نہ دیا جائے۔ اہم اپوزیشن پر تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یو پی

انتخابات کے بعد امن مذاکرات کے احیاء کی میر واعظ کو اُمید

سری نگر۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدرنشین میر واعظ عمر فاروق نے اُمید ظاہر کی کہ عام انتخابات کے بعد امن مذاکرات کا احیاء ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کی ہر کوشش کی تائید کرے گا، بشرطیکہ مرکزی حکومت خلوص کا مظاہرہ کرے۔ وہ ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اُمی

امیدوار منتخب کرنے کانگریس کی ’پرائمری ‘کا اعلان

نئی دہلی۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بعض نشستوں کے لئے لوک سبھا امیدواروں کے انتخاب کے ضمن میں ’پرائمریز ‘ کے انعقاد سے متعلق نائب صدر پارٹی راہول گاندھی کے منصوبہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے آج نئی دہلی پارلیمانی حلقہ کیلئے اس عمل کی شروعات کا اعلان کیا۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ راہول کی تجویز کا مقصد ہے کہ بنیادی س

بی جے پی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی : اوپنین پول

نئی دہلی ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں 217 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی جب کہ کانگریس صرف 73 نشستیں حاصل کرسکتی ہے ۔ اے بی پی نیوز ۔ نیلسن سروے کے مطابق بی جے پی کو 217 اور این ڈی اے کو 236 نشستیں حاصل ہوں گی ۔ اوپنین پول میں خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جنوری میں کئے گئے سرو

مودی ’ گجرات کی خودسری ‘ ملک بھرمیں پھیلائیں گے : رام پنیانی

نئی دہلی ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماجی جہد کاروں پر مشتمل گروپ نے بی جے پی اور نریندر مودی کے خلاف مہم شروع کی ہے اور کہا کہ اگر وہ اقتدار پر آجائیں تو ’ گجرات کی خودسری ‘ ملک بھر میں پھیلائیں گے جس سے جمہوری و سیکولر امیج متاثر ہوگی ۔ سکریٹری آل انڈیا سیکولر فورم رام پنیانی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کو ’ فسطائی مملکت