یو پی اسمبلی میں دو ارکان نے شرٹ اتار دیا

لکھنؤ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی سیشن کا آج ہنگامہ خیز آغاز ہوا اور ارکان اسمبلی نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ دو ارکان نے مختلف مسائل پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا شرٹ اتار دیا۔ گورنر بی ایل جوشی نے جیسے ہی دونوں ایوان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب شروع کیا، ارکان کی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ اسمبلی سیشن عبوری

لوک سبھا میں عبوری بجٹ منظور

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نے آج عبوری بجٹ برائے سال 2014-15ء منظور کرلیا اور 20,76,561 کروڑ روپئے کے دو بلس بغیر کسی بحث و مباحثہ کے منظور کرلیا۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے سوپر اسپیشالیٹی شعبوں میں تحفظات کے مسئلہ پر ایس پی ارکان کے شوروغل کے درمیان عبوری بجٹ اور دو بلس کو ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا

راجیہ سبھا میں سبکدوش ہونے والے 54ارکان کی وداعی

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا نے آج 54سبکدوش ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کی وداعی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے تجربات سے واقفیت حاصل کی۔ جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے۔ صدر نشین راجیہ سبھا ، نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے کہا کہ آج ہم ہمارے بعض ساتھیوں کی وداعی تقریب میں شرکت کیلئے جمع ہوئے ہیں جو جاریہ سال اپر

عام آدمی پارٹی کے موضوعات کی سروے میں وضاحت

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال اورقائد شاذیہ علمی کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی ایک خبر کا غلط حوالہ دینے پر تاکہ یہ دعویٰ کیا جاسکے کہ دہلی میں بدعنوانی میں کمی آچکی ہے، پارٹی نے آج ایک وضاحت جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ اس سروے کے بارے میں انہیں غلط اطلاعات حاصل ہوئی تھیں۔ عام

معیشت کو بحال کرنے کا ادعا،ناقدین کی مذمت

نئی دہلی 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )معیشت کے یو پی اے حکومت کی جانب سے انتظامات پر تنقید کرنے والوں کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ یو پی اے حکومت نے معیشت کو مشکل صورتحال سے باہر نکال کر اسے اعلی شرح ترقی کے راستہ پر ڈالا ہے۔ انہوں نے عبوری بجٹ کو مقبول عام قرار دینے کے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا

نریندر مودی کے ساتھ آٹھویں جماعت کے بچے بھی مباحثہ میں حصہ نہیں لیں گے :پی چدمبرم

نئی دہلی 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر فینانش پی چدمبرم نے عبوری بجٹ پر نریندر مودی کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مباحثہ کو آٹھویں جماعت کے اسکولی طلبہ کے مباحثہ کی سطح پر نہیں لانا چاہتے ۔ انہو ںنے کہا کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ گذشتہ 10 سال سڑنے اور گلنے کے 10 سال تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نے شرح ترقی ک

راجیو گاندھی مقدمہ :پیراریولان کی ماں کو بیٹے کی رہائی کی امید

چینائی18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ کے راجیو گاندھی قتل مقدمہ میں اپنے بیٹے کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردینے پر مسرور اے جی پیراریولان کی ماں نے آج چیف جسٹس اے پی ستاسیوم کے ’’تاریخی‘‘فیصلہ پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جذبات سے مغلوب ارپتم امال نے ذرائع ابلاغ سے عدالت کے فیصلہ کے کچھ ہی دیر بعد کہا کہ وہ چیف جسٹس ستا سیوم

سیاست میں داخلہ آسان نہیں :میدھاپاٹکر

بھوپال 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے شمال مشرقی ممبئی کی نشست سے امیدوار ہوں گی۔ نرمدا بچاؤ آندولن کی قائد نے کہا کہ ان کا فیصلہ اور مرضی لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کا امیدوار بننے کے سلسلہ میں انتہائی سخت تھا اس کی کئی وجوہات تھیں۔

راہول گاندھی کا آج دورہ امیٹھی

امیٹھی 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کل اپنے حلقہ انتخاب کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔وہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی 9 شاخوں کا موہن گنج میں افتتاح کریں گے اور حاضرین سے خطاب کریں گے ۔ ان کے مقامی نمائندے چندرا کانت دوبے نے اس کی اطلاع دی۔

آدھار غریبوں کیلئے اختیار کا ہتھیار: چدمبرم

نئی دہلی۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس پی چدمبرم نے آج منفرد شناختی نمبر یعنی آدھار کو غریبوں کیلئے اختیارات کا ہتھیار قرار دیا خصوصاً ان افراد کیلئے جو نقل مقامی کرتے ہیں، بے گھر ہیں اور بے سہارا ہیں۔ اپنے بجٹ کے دوران تقریر میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ آدھار کارڈ غریبوں کیلئے اور بے سہارا افراد کیلئ

مطالبات زر ملک کی معیشت کی حقیقت پسند تصویر

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کے پیش کردہ مطالبات زر کو ’’اچھی طرح متوازن‘‘ اور ملک کی معاشی صورتحال کی ’’حقیقت پسند تصویر‘‘ قرار دیا۔ عبوری بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چدمبرم نے بہت جامع انداز میں گزشتہ 10 سال کے حکومت کے سماجی اور معاشی کارناموں کو پیش کیا

شور و غل کے دوران مباحث کے بغیر لوک سبھا میں عبوری ریلوے بجٹ منظور

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) عبوری ریلوے بجٹ 2014-15 ء لوک سبھا میں تلنگانہ مسئلہ پر شور و غل کے دوران بغیر مباحث کے منظور کرلیا گیا ۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کی جانب سے عبوری مرکزی بجٹ پیش کرنے کے فوری بعد عبوری ریلوے بجٹ مباحث اور منظوری کیلئے پیش کیا گیا ۔ مباحث کا آغاز کرتے ہوئے ارجن رام میگھوال (بی جے پی) نے کہا کہ عبوری ری

’آپ‘ مدھیہ پردیش میں تیسری قوت بن سکتی ہے، الوک اگروال کا بیان

اندور ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نرمدا بچاؤ آندولن کے قائد الوک اگروال جنہیں ریاست میں حلقہ پارلیمان کھنڈوا سے عام آدمی پارٹی سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کے مدھیہ پردیش میں تیسری قوت بن کر ابھرنے کا قوی امکان ہے۔ 46 سالہ قائد نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہو یا کانگریس دونوں جماعتیں لوک کھس

عام آدمی پارٹی لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

نئی دہلی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام )دہلی حکومت سے استعفی دینے کے صرف دو دن بعد ہی عام آدمی پارٹی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ لوک سبھا امیدواروں کیلئے اپنی پہلی فہرست کے حصہ کے طور پر 20 نشستوں کو قطعیت دیتے ہوئے پارٹی نے اعلان کیا کہ سابق جرنلسٹ اور عام آدمی پارٹی کے ت

مودی اور کجریوال میں کوئی فرق نہیں:کانگریس

نئی دہلی 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال اور بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ چیف منسٹر دہلی نے اپنے قومی عزائم کی خاطر کرسی چھوڑی ہے جبکہ گجرات کے لیڈر کو ہنوز چیف منسٹر کی کرسی عزیز ہے۔ ان دونوں کے مزاج اور لالچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اے آئی سی سی جن

مودی اور کجریوال میں کوئی فرق نہیں:کانگریس

نئی دہلی 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال اور بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ چیف منسٹر دہلی نے اپنے قومی عزائم کی خاطر کرسی چھوڑی ہے جبکہ گجرات کے لیڈر کو ہنوز چیف منسٹر کی کرسی عزیز ہے۔ ان دونوں کے مزاج اور لالچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اے آئی سی سی جن

سونیا اور نرسمہا راو کے درمیان روابط ہمیشہ کشیدہ رہے

نئی دہلی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں جب وہ (نرسمہا راؤ) وزیر اعظم تھے ان کی کارکردگی سے سونیا گاندھی سخت ناراض تھیں خاص کر راجیو گاندھی کے قتل کی تحقیقات میں سست روی کے باعث ان میں برہمی پائی جارہی تھی۔ مرکزی وزیر کی تحریر کردہ ایک کتاب میں یہ انکشاف ہوا ہے۔

شیلا ڈکشٹ کا سیاسی انتقام کا کجریوال پر الزام

نئی دہلی۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ نے آج مستعفی چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی انتقام لینے میں مصروف ہیں۔ 75 سالہ کانگریسی قائد حال ہی میں ایک اوسط درجہ کے خانگی مکان میں منتقل ہوئی ہیں جب کہ تقریباً دس سال کے لئے وہ وسیع و عریض سرکاری بنگلہ میں مقیم تھیں۔ انھیں اب فلمیں دیکھن