عام آدمی پارٹی کی پیشکش اروم شرمیلا نے ٹھکرادی

امپھال ( منی پور) ۔ 15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور کی آئرن لیڈی ایروم شرمیلا نے سیاست میں آنے سے انکار کردیا ہے ۔ ایروم کو عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں مقابلہ کرنے کی پیشکش کی تھی ، تاہم ایروم جو آرمڈ فورس ایکٹ ( اے ایف ایس پی اے ) کو ختم کرنے کے مطالبہ پر گزشتہ 14 سال سے بھوک ہڑتال کررہی ہیں نے اس پیشکش کو ٹھکرادیا ہے ۔ واضح ر

پارلیمنٹ میں بدنظمی پیدا کرنے والے ویلن:عبدالکلام

چندراپور (مہاراشٹرا)۔ 15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے آج کہاکہ ایسے افراد جو پارلیمنٹ کی کارروائی میں بدنظمی اور خلل پیدا کرتے ہیں وہ ہیرو نہیںبلکہ وہ لوگ ہیروز ہیں جو اس طرح کے بدنظمی اور خلل اندازی کو خاموشی سے برداشت کرتے ہیں ۔ڈاکٹر کلام گزشتہ روز پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کے مسئلہ پر پیش آئے بدنظم

مودی ’ چائے والا ، نہیں ‘ کینٹین کنٹراکٹر ‘ تھے : کانگریس

احمد آباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نریندر مودی کے چائے والا ، پس منظر پر لفظی جنگ نے مزید شدت اختیار کرلی اور کانگریس نے آج کہا کہ وہ چائے فروش کبھی نہیں رہے بلکہ کینٹین کنٹراکٹر تھے ۔ سینئیر لیڈر اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کے پولٹیکل سکریٹری احمد پٹیل نے مودی کی ’ چائے پہ چرچا ‘ مہم کو انتخابی شعبدہ بازی قرار دیا ۔ انہوں نے ک

تیسرے محاذ میں کئی قائدین وزیراعظم کے عہدہ کے اہل: بردھن

بھوپال ۔ 15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی قائد اے بی بردھن نے آج اس امر کا اظہار کرتے ہوئے کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں غیرکانگریسی اور غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کیلئے حکومت سازی کی گنجائش موجود ہے کہا کہ ملک میں 11 جماعتوں کے چیف منسٹرس اس مسئلہ پر متفق ہیں کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد تیسرا محاذ ہی دونوں جماعتوں کا متبادل بنے گ

بیربھوم عصمت ریزی: مزید موثر کارروائی کی ضرورت۔سپریم کورٹ

نئی دہلی۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے علاقہ بیربھوم میں گذشتہ ماہ پیش آئے قبائیلی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس حوالہ سے مزید موثر کارروائی انجام دے۔ ریاستی چیف سکریٹری کے ذریعہ یہ معلوم ہونے کے بعد کہ جملہ 13مواضعات میں اجتماعی عصمت ریزی کے خلاف پولیس ک

نتیش کمار کے قریبی ساتھی کا بطور آزاد امیدوار مقابلہ کا فیصلہ

پٹنہ۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ایک قریبی ساتھی دنیش چندرا ٹھاکر نے آج لیجسلیٹو کونسل الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر ٹھاکر جو کہ پارٹی ترجمان ہیں اور عموماً انگلش چینلوں پر پارٹی کا چہرہ سمجھے جاتے ہیں نے آج کہا کہ میں نے لیجسلیٹو کونسل کا الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے ک

گزشتہ انتخابات کے شکست خوردہ کانگریسیوں کو ٹکٹ نہیں : راہول گاندھی

نئی دہلی ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسے کانگریسی قائدین جنھوں نے سال 2009 ء میں لوک سبھا الیکشن میں مقابلہ کیا تھا اُن کے لئے بری خبر ہے کہ پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کیلئے نئے اصول و ضوابط وضع کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے ہدایت دی ہے کہ 2009 میں جن امیدوار کو پارٹی ٹکٹ پر ایک لاکھ ووٹ

وینو گوپال ریڈی کی لوک سبھا میں چاقو لانے کی تردید

نئی دہلی ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ وینو گوپال ریڈی جن پر تلنگانہ مسئلہ پر لوک سبھا میں بدنظمی اور گڑبڑ پھیلانے کا الزام ہے نے آج اس الزام کو جھوٹ سے تعبیر کیا ہے کہ وہ ایوان میں چاقو لے کر داخل ہوئے تھے ۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ خود اُن پر تقریباً 10 افراد نے حملہ کیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ س

بی جے پی کی حالت ’دیدے رام دلادے رام ‘والی ہوگئی ہے

بیگو سرائے ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آئی ٹی آئی میدان بیگو سرائے میں منعقدہ سنکلپ ریالی میں بغیر نام لئے بی جے پی ، کانگریس اور راشٹریہ جنتادل پر جم کر تنقید کی ۔ انھوں نے کہا کہ کرسی کیلئے آج کل اُن لوگوں کی حالت ’’دیدے رام ! دلادے رام !

نریندر مودی اور نینسی پاویل کی ملاقات، امریکہ کا داخلی معاملہ

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سفیر نینسی پاویل کی چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے ملاقات کو امریکہ کا ’’داخلی اصلاح‘‘ کا معاملہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے آج حکومت پر تنقید کی کہ اس کی خارجہ پالیسی کی ’’ناکامی‘‘ کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کرنے سے قاصر رہی کہ اس معاملہ سے کیسے نمٹا جائے۔ اپوزیشن پارٹی نے وزیرخارجہ سلمان

احمدآباد سے نریندر مودی کی ’’چائے پر گفتگو‘‘ مہم کا آغاز

احمدآباد؍ فریدآباد۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام انتخابات کے لئے کمر کس چکی بی جے پی نے چہارشنبہ سے ملک بھر میں ’’چائے کی چوپال‘‘ لگا رہی ہے اور اس مہم کی شروعات احمدآباد سے کی جارہی ہے۔ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار احمدآباد میں چائے کی چوپال لگاکر ایک ساتھ 300شہروں میں لوگوں سے بات کریں گے۔ بی جے پی اس مہم کے تحت 2 کروڑ افراد تک پ

راج ٹھاکرے کی راستہ روکو احتجاج کے دوران گرفتاری و رہائی

ممبئی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی معلنہ راستہ روکو احتجاج کے دوران گرفتاری و رہائی عمل میں آئی۔ بعدازاں چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کی جانب سے جمعرات کے روز ملاقات کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد راستہ روکو احتجاج ختم کردیا گیا۔ ٹھاکرے کو چہارشنبہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ واش

ایم این ایس کا احتجاج ، ماقبل انتخابات ’’تماشہ ‘‘

ممبئی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے پوری ریاست میں کئے گئے راستہ روکو احتجاج کو کانگریس اور این سی پی نے اسے ماقبل انتخابات ایک ’’تماشہ‘‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اس احتجاج سے مناسب انداز میں نمٹنے اور ریاست میں نظم و نسق کی برقراری پر حکومت مہاراشٹرا کو مبارکباد دی۔

کیشو بھائی پٹیل کا سرگرم سیاست سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ

راجکوٹ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر لیڈر کیشو بھائی پٹیل نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے بہت جلد سرگرم سیاست سے سبکدوش ہوجانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جانب سے قائم کردہ ’’گجرات پریورتن پارٹی‘‘ جوکہ نریندر مودی کے خلاف قائم کی گئی تھی، کو بی جے پی میں ضم کردیا جائے گا۔ گجرات کے 86 سالہ سینئر لیڈر پٹیل جو اپنے حلقہ انتخاب جوناگڑھ کے ویز

امریکی بائیکاٹ کے خاتمہ کا اشارہ ،پاویل کی مودی سے مجوزہ ملاقات

نئی دہلی / واشنگٹن 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سفیر برائے ہند نینسی پاویل نے نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کا وقت طلب کیا ہے جو توقع ہے کہ جمعرات کے دن گاندھی نگر میں ہوگی۔ اس سے بی جے پی قائد کے تقریباً 9 سالہ امریکی بائیکاٹ کا اشارہ ملتا ہے۔ نینسی پاویل غالباً چاہتی ہیں کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار سے آئندہ لوک سبھا انتخابات

کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کی سونیا گاندھی صدرنشین

نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کو مجوزہ 2014 ء لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی کی 50 رکنی مہم کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے فرزند راہول گاندھی نائب صدرنشین ہوں گے ۔ پارٹی نے آج یہ اعلان اس وقت کیا جبکہ چند یوم قبل یہ کہا گیا تھا کہ نائب صدر راہول گاندھی مجوزہ عام انتخابات میں پارٹی مہم کی قیادت کریں

پارلیمنٹ میں پانچویں دن بھی کارروائی مفلوج

نئی دہلی 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تلنگانہ اور دیگر مسائل نے مسلسل پانچویں دن بھی کارروائی مفلوج کردی۔ دونوں ایوانوں میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوسکی لوک سبھا کا اجلاس دوپہر میں دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا قبل ازیں اجلاس کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد اسے دوپہر کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا کا اجلا