سیاست میں داخلہ آسان نہیں :میدھاپاٹکر

بھوپال 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے شمال مشرقی ممبئی کی نشست سے امیدوار ہوں گی۔ نرمدا بچاؤ آندولن کی قائد نے کہا کہ ان کا فیصلہ اور مرضی لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کا امیدوار بننے کے سلسلہ میں انتہائی سخت تھا اس کی کئی وجوہات تھیں۔

انہوں نے قبل ازیں سیاست میں داخلہ نہ لینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء میں نئی دہلی کی حکومت مختصر مدتی تھی اور وہ دیگر کئی احتجاجوں میں بھی مصروف تھیں۔ دریں اثناء ناگپور سے موصولہ اطلاع کے بموجب سماجی کارکن سے سیاستداں بننے والی انجلی دمانیہ کو عام آدمی پارٹی نے ناگپور لوک سبھا حلقہ سے اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔ اب یہاں پر سہ رخی انتخابی مقابلہ ہوگا ۔ انجلی دمانیہ مقامی سماجی کارکن روپا کلکرنی ،بی جے پی کے سابق صدر نیتن گڈکری کا اس باوقار نشست سے مقابلہ کریں گی۔عام آدمی پارٹی نے مہاراشٹرا خاص طور پر ناگپور کیلئے اپنے امیدواروں کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کیا ہے۔