عام آدمی پارٹی کے موضوعات کی سروے میں وضاحت

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال اورقائد شاذیہ علمی کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی ایک خبر کا غلط حوالہ دینے پر تاکہ یہ دعویٰ کیا جاسکے کہ دہلی میں بدعنوانی میں کمی آچکی ہے، پارٹی نے آج ایک وضاحت جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ اس سروے کے بارے میں انہیں غلط اطلاعات حاصل ہوئی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کی قائد شاذیہ علمی کو اس سروے سے معلوم ہوا تھا کہ بدعنوانی کی سطح میں دہلی میں ڈرامائی کمی آئی تھی جبکہ عام آدمی پارٹی حکومت برسر اقتدار آئی تھی۔ چونکہ یہ اطلاع ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ایک ملازم نے دی تھی۔ شاذیہ علمی نے سمجھا تھا کہ یہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ ہے۔

ہزارے کی ممتا سے ملاقات
نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن انا ہزارے نے آج ترنمول کانگریس کی صدر ممتابنرجی سے ملاقات کی ۔ اس دوران یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے مغربی بنگال کی چیف منسٹر کی تائید کریں گے۔ ہزارے مہاراشٹرا سدن سے ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے کی رہائش گاہ گئے جہاں ممتا سے ملاقات ہوئی۔