اروناچل پردیش میں 22 فروری کو مودی کی ریالی

ایٹا نگر۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے ذرائع کے مطابق بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی 22 فروری کو اروناچل پردیش میں ’’وجئے سنکلپ ابھیان‘‘ ریالی سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ مودی آسامی ضلع سلچر میں ایک ریالی میں شرکت کے بعد یہاں کے ضلعی دفتر پہونچیں گے۔ ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس کی جانب سے اس ریالی کیلئے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کی یہ ریالی آنے والے لوک سبھا الیکشن کیلئے پارٹی کی مہم کا ایک حصہ ہے۔