شرعی قوانین پر اظہار خیال مسلمان کا فرض: تحریک انصاف

اسلام آباد ۔ 8 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے ٹی ٹی پی ترجمان شاہداﷲ شاہد نے آج کہا کہ اگر طالبان کو ملک کے دستور پر اعتماد ہوتا تو وہ حکومت کے خلاف آمادہ جنگ نہیں ہوتی ۔ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے آمادۂ جنگ ہے

پاکستان ۔ طالبان امن مذاکرات کی ناکامی کا اندیشہ

اسلام آباد 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور طالبان کی نامزد ٹیم کے درمیان امن مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں مکمل ہوچکا ہے۔ اِن مذاکرات کا مقصد ایک لائحہ عمل تیار کرنا اور 10 سال قدیم شورش کا خاتمہ کرنا ہے۔ حکومت نے 5 شرائط پیش کی ہیں جن میں دشمنیوں کا اختتام بنیادی شرط ہے۔ حکومت نے کہاکہ امن کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ طالبا

پرویز مشرف کے وکیل کو الجھن و پشیمانی کا سامنا

اسلام آباد ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کے وکیل کو آج سخت الجھن و پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ آج ایک حیرت زدہ واقعہ کے پیش آنے سے متعلق کل کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری آج سابق فوجی سربراہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کیلئے عدالت پہنچے تھے جہاں میڈیا نے ان

بن لادن کا پتہ بتانے والے ڈاکٹرکے برطرف کارکنوں کی بحالی

پشاور 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے خاتون صحت کارکنوں کو جنھیں بن لادن کا سی آئی اے کو پتہ بتانے والے ڈاکٹرس شکیل آفریدی کی مبینہ مدد کرنے کے الزام میں برطرف کردیا گیا تھا، بحال کردیا۔ ایبٹ آباد کی پشاور ہائی کورٹ کی بنچ نے کل خاتون صحت کارکنوں کی بحالی کے احکام جاری کئے اور کہاکہ اُن کی برطرفی کی تاریخ سے آج تک

طالبان کے دفتر کی درخواست کی پاکستانی عدالت میں سماعت

لاہور 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک درخواست سماعت کے لئے قبول کرلی جس میں مرکزی حکومت کو طالبان کا دفتر ملک میں قائم کرنے کی اجازت دینے ہدایت کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کل لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے دفتر کے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا جن میں اِس درخواست کی سماعت کے

ملالہ بچوں کے نوبل انعام کیلئے نامزد

اسٹاکہوم ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو بچوں کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس عالمی اعزاز کے حقدار کا تعین کرنے کیلئے مقرر کردہ جیوری کے ایک رکن کے مطابق ملالہ خود بھی ایک بچی ہونے کے باوجود نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں لڑکیوں کیلئے تعلیم کے حق کی آواز بلند کرتی ہے۔ ورلڈ چلڈرن پرائز کو چلڈرنز

حکومت پاکستان اور طالبان کمیٹی کے مذاکرات

اسلام آباد ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ابتدائی رکاوٹوں کے بعد پاکستان کے سرکاری مذاکرات کاروں اور طالبان کی نامزد کمیٹی کا اجلاس آج نامعلوم مقام پر منعقد ہوا تاکہ مذاکرات کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے جس کا مقصد ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہے۔ حکومت کی چار رکنی کمیٹی کے رابطہ کار سینئر صحافی عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی م

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ہندوستان کو نواز شریف کی دعوت

اسلام آباد ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ،ہندوستان کے ساتھ قیام امن کی ہر تجویز کو زیر غور لانے کو تیار ہے اور ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پیش قدمی کی دعوت دیتا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے آج مظفرآباد میں پاکستا

قصہ خوانی بازار میں دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک

پشاور ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں منگل کی شب بم دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا اور اُن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ پشاور کے مصروف قصہ خوانی بازار کے علاقہ کوچہ رسال

پرویز مشرف کی 7 فروری کوعدالت میںپیشی

اسلام آباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پریشانیاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں۔ وہ پاکستان کی خصوصی عدالت میں 7 فروری کو پہلی مرتبہ حاضری دیں گے۔ غداری کے مقدمہ میں ان کے خلاف سماعت ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 70 سالہ مشرف آئندہ جمعہ کو عدالت میں حاضر ہوکر بیان دیں گے۔ اس سے پہلے مشرف نے خصوصی عدالت کی تمام ک

پاکستان میں طالبان کمیٹی سے بات چیت ملتوی

اسلام آباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں دہشت گردی روکنے کیلئے طالبان سے مذاکرات کی خاطر قائم کی گئی حکومتی کمیٹی منگل کے روز طالبان کی نامزد کمیٹی کے بارے میں کچھ وضاحتیں طلب کی ہیں تاکہ یکسوئی ہوجانے کے بعد مذاکراتی عمل آگے بڑھ سکے۔اس سے پہلے ایسی وضاحتیں طلب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی تھی اور پیر کے روز دو طرفہ رابطوں کے ن

حکومت پاکستان سے بات چیت ‘ طالبان کی10 رکنی کمیٹی

پشاور 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان نے آج ایک دس رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو حکومت کے ساتھ بات چیت کریگی ۔ اس کمیٹی کے سربراہ قاری شکیل ہونگے ۔ تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوری نے اس کمیٹی کے قیام کو منظوری دی ہے جس کے ارکان میں پنجابی طالبان کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ ‘ طالبان ترجمان شہید اللہ ش

پاکستان میں مسجد کی چھت منہدم : پانچ افراد ہلاک پچاس زخمی

لاہور 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج ایک مسجد کی چھت منہدم ہوجانے کے نتیجہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پچاس دوسرے زخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں چنو علاقہ میں رحمت کالونی کی ایک مسجد کی چھت اس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں مقامی افرادعبادتوں میں مصروف تھے ۔ پانچ افراد ہلاک ہوگ

امن بات چیت میں عمران خاں کو شامل کرنے طالبان کا مطالبہ

پشاور ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی طالبان نے اس ممنوعہ گروپ کے ساتھ مذاکرات کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خاں اور سخت گیر مذہبی رہنما سمیع الحق کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ طالبان کے ذرائع نے کہا کہ تحریک طالباتن پاکستان کی شوریٰ نے جس کا تین دن

لائن آف کنٹرول پربس سرویس میں خلل اندازی کی دھمکی

اسلام آباد۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) لائن آف کنٹرول (این او سی ) کے اُس پر پیر سے بس سرویس بحال کرنے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ سے قطع نظر ، پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ٹریکر س اسوسی ایشن نے ہندوستانی طرف سے تمام ڈرائیوروں کی واپسی تک لائن آف کنٹرول کی ناکہ بندی کردینے کی دھمکی دی ہے۔

نواز شریف، زرداری نے پاور پراجکٹ کا افتتاح کیا

کراچی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خلاف معمول تبدیلی میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اپنے حریف سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر صوبہ سندھ میں کافی تاخیر کے شکار کول پاور پراجکٹ کا افتتاح کیا۔ تھرپرکار میں اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک نئے دور کا نقیب ہے جو جدًبۂ تعاون اور سیاسی پختگی سے مزین ہے۔ یہ پ