پاکستان میں مسجد کی چھت منہدم : پانچ افراد ہلاک پچاس زخمی

لاہور 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج ایک مسجد کی چھت منہدم ہوجانے کے نتیجہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پچاس دوسرے زخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں چنو علاقہ میں رحمت کالونی کی ایک مسجد کی چھت اس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں مقامی افرادعبادتوں میں مصروف تھے ۔ پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے یہ بات بتائی ۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ اس حادثہ کے وقت مسجد کے بالائی حصے میں خواتین اور بچے تلاوت قرآن میں مصروف تھے ۔