نواز شریف، زرداری نے پاور پراجکٹ کا افتتاح کیا

کراچی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خلاف معمول تبدیلی میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اپنے حریف سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر صوبہ سندھ میں کافی تاخیر کے شکار کول پاور پراجکٹ کا افتتاح کیا۔ تھرپرکار میں اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک نئے دور کا نقیب ہے جو جدًبۂ تعاون اور سیاسی پختگی سے مزین ہے۔ یہ پراجکٹ سندھ کی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جہاں زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکمرانی ہے۔ اس پراجکٹ میں اینگرو کارپوریشن 1.6 بلین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبہ کے تحت اشتراک کر رہا ہے۔