پاکستان میں سنیما ہال میں دو دھماکے : پانچ افراد ہلاک

پشاور 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں صوبہ خیبر ۔ پختونخواہ کے دارالحکومت کے ایک سنیما ہال میں ہوئے دو بم طاقتور دھماکوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 20 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے بموجب جس وقت تھیٹر میں دھماکے ہوئے وہاں 70 افراد موجود تھے ۔ ایک پشتو فلم یہاں نمائش کی جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ پانچ افراد دھماکوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ ایک اخبار نے یہ اطلاع دی ۔ عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نے وہاں دو دستی بم پھینکے تھے جس کی وجہ سے دھماکے ہوئے ۔