پاکستان میں اسلامی قوانین ضروری

اسلام آباد ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان کے مذاکرات کاروں نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں اسلامی قوانین نافذ نہیں کئے جاتے اور پڑوسی ملک افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، پاکستان میں کسی صورت امن ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ تین رکنی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ جب تک ہمسایہ ملک افغانستان میں امریکی فوجی تعینات ہیں، خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔