طالبان کیساتھ بات چیت معطل کرنے کیخلاف عمران کا انتباہ

لاہور، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے آج حکومت پاکستان کو ممنوعہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کردینے کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات چیت کی ناکامی صرف ملٹری آپریشنس کا موجب ہوگی ۔ عمران نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پہلے امن کو موقع دینا چاہئے ، ورنہ ملٹری آپریشن ہی آخری حربہ رہے گا ۔

عبدالرشید غازی کیس مشرف یکم مارچ کو طلب

اسلام آباد ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویز مشرف کو یکم مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر مشرف کے وکلاء کے جانب سے عدالت میں ملزم کی ہفتہ کے دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ مشرف ا

کراچی: رینجرز کے کمانڈر کی گاڑی پر خودکش حملہ

کراچی ۔ 14 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعہ کو رینجرز کے ایک افسر کی گاڑی پر خودکش بم حملے میں دو عہدیدار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رینجرز کے کمانڈر قیوم آباد سے ڈیفنس کی طرف جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ رینجرز حکام نے کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ عہدیداروں کے مطابق رینجرز

مشرف کی جگہ مجھے پھانسی دے دیں،وکیل کی استدعا

اسلام آباد ۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران اْن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مشرف کی بجائے اُن کو پھانسی دی جائے۔جسٹس فیصل عرب کی سہ رکنی خصوصی عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کی تو سابق فوجی صدر کی وکلا ٹیم میں شامل رانا اعجاز نے ابتداء میں ہی کہا کہ وہ مشرف کے دوست ہیں او

سربراہ امن لشکر کے گھر پر حملہ ، 9 افراد ہلاک

پشاور ۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے علا قے بڈھ بیر میں امن لشکر کے سربراہ کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے پہنچنے کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ بھی ہوا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر سیاسی قائدین نے حملے کی مذ

ممبئی دہشت گرد حملہ مقدمہ کے ملزم فہیم انصاری کے سفر کی تفصیلات عدالت میںپیش

لاہور ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد فہیم انصاری جس پر لشکر طیبہ کا رکن ہونے کا الزام ہے اور جو 2008 ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں سے پہلے جعلی شناخت پر پاکستان کا سفر کرچکا ہے ۔ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ امیگریشن کے عہدیدار نے کہا کہ فہیم انصاری کے سفر کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔ وہ وفاقی محکمہ تحقیقات کا

پاکستانی حکومت اور طالبان کے آج مذاکرات

اسلام آباد ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور طالبان کے نمائندوں کا کل ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں امن مذاکرات کی پیشرفت کے مقصد سے بات چیت کی جائے گی۔ 10 سال سے جاری تشدد کے نتیجہ میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بات چیت جاری رہے گی۔ حالانکہ گزشتہ دو دن سے عسکریت پسندوں اور طالبان نے اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ اس کے باوجود حک

پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف سرگرم کارکن ’لاپتہ‘

اسلام آباد ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف سرگرم ایک سرکردہ کارکن کریم خان راولپنڈی سے اچانک ’لاپتہ‘ ہو گئے ہیں۔ انھیں آئندہ چند روز میں کئی یورپی ملکوں میں پارلیمانی ارکان کے سامنے بیانات دینا تھے۔ ان کی اچانک گمشدگی کی اطلاع ان کے وکیل نے پیر کے روز دی اور دعویٰ کیا کہ کریم خان کو مبینہ طور پر پاکستانی

طالبان ملافضل اللہ کی زیرقیادت حکومت پاکستان کے خواہاں

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اقدام کرتے ہوئے جو حکومت کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو متاثر کرسکتا ہے۔ پاکستانی طالبان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمانڈر ملا فضل اللہ ملک کی قیادت کریں۔ ان میں پاکستانی قوم کی قیادت کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شہید اللہ شاہد نے کہا کہ عسکریت پسند پاکستان می

پاکستان طالبان سے مطالبات ثالثوں کے زیرغور

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور طالبان کے ثالثوں کی آج ملاقات ہوئی تاکہ ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مطالبات پر غور کیا جاسکے جس کی بناء پر خونریز سورش کا خاتمہ ہوسکتا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کل بات چیت سے قبل ایک غیر رسمی ملاقات مقرر ہے۔ جس میں دونوں فریقین توقع ہیکہ دیگر باتوں کے

مشرف پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف کے وکلائے صفائی نے ان پر غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ مشرف پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے کیونکہ وہ فوجی قانون کے تحت ہیں۔ ان پر کسی دوسری عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ فوجی قانون 1952ء اور دستور کی دفعہ 245 کے تحت کسی فوجی پر سیول ان

پشاور: خودکش دھماکے میں چار خواتین ہلاک

پشاور ، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم چار خواتین ہلاک اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ چکمنی کے علاقہ میں ’جیمل چوک‘ کے قریب ہوا۔ متعلقہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس فیصل شہزاد نے بیرونی میڈیا کو بتایا کہ قبائلی علاقے سے نقل مکانی ک

سعودی شہزادے کاپاکستان میں پرتپاک استقبال

لاہور10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )سعودی شہزادے پرنس سلطان بن سلمان آج لاہور پہنچے تو زندہ دلوں کے شہر لاہور میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شہر کو پھولوں، فواروں اور استقبالیہ بینرز اور سائن بورڈز سے سجا دیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑے بھی جھومتے رہے۔ سعودی شہزادے سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے زندہ دلوں کے شہر لاہور میں قدم کیا رکھا،

طالبان کا جواب حوصلہ افزا : مولانا سمیع الحق

اسلام آباد ، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی تجاویز پر طالبان نے ’حوصلہ افزا جواب‘ دیا ہے۔ تاہم اْنھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ طالبان کمیٹی کی جانب سے پروفیسر ابراہیم اور مولانا محمد یوسف شاہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان کی شوریٰ سے مل

پاکستان میں شرعی حکومت قائم کی جائے: طالبان

اسلام آباد ۔ 9 ؍ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے طالبان نے امن مذاکرات کے لئے حکومت کے سامنے شرائط رکھتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان میں شرعی حکمرانی قائم کی جائے اور محروس انتہاء پسندوں کو رہا کیا جائے طالبان نے حکومت پاکستان سے بات چیت کے لئے تیار کردہ اپنے پندرہ نکاتی ایجنڈہ پر عمل کرنے پر زور دیا ہے ۔ طالبان کے شوریٰ نے اپنے

پاک۔ طالبان امن مذاکرات ‘ ثالثوں کی عسکریت پسندوں سے ملاقات

اسلام آباد۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت پاکستان کے ساتھ پاکستانی طالبان کی امن بات چیت میں طالبان کی نمائندگی کرنے والے دو ثالثوں نے لاقانونیت کے مرکز شمالی وزیرستان قبائیلی علاقہ میں عسکریت پسندوں کی قیادت سے ملاقات کی اور انھیں پہلے مرحلہ کے مذاکرات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ جماعت اسلامی کے قائد محمد ابراہیم اور جمعیت العل

جبری تخلیہ کے شکار عیسائی خاندانوں کو حکومت پاکستان کی مدد عدم دستیاب

لاہور۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی صوبہ پنجاب کے ایک عیسائی کی مسلم خاتون سے شادی پر انہیں ان کے آبائی قصبہ سے زبردست خارج کردیا گیا ۔ ارکان خاندان کو مار پیٹ کی گئی اور ضلع سرگودھا میں مکانوں سے نکال باہر کیا گیا ۔ انہوں نے باز آباد کاری کیلئے سرکاری عہدیداروں اور عدالت سے ربط پیدا کیا لیکن عیسائی خاندانوں کے سربراہ نظیر مس