بلوچستان: بم حملے میں تین سکیورٹی ملازمین ہلاک

کراچی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک بم حملے میں تین سکیورٹی ملازمین ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق فرنٹیر کور کا قافلہ وڈھ نامی علاقے سے بیلا کی طرف جا رہا تھا کہ جھاؤ کے علاقے میں دیسی ساختہ بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے سڑک میں نصب دیسی ساختہ بم میں ر

مشرف کے خلاف پاکستانی عدالت کا وارنٹ جاری

اسلام آباد ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف کی قانونی پریشانیاں آج بڑھ گئیں کیونکہ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے جو اُن کا غداری مقدمہ چلا رہی ہے، سابق ڈکٹیٹر کیلئے قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیا اور 7 فبروری کو اُن کی پیشی کا حکم دیا ہے۔ تین ججوں کی عدالت جسے حکومت نے 2007ء میں ایمرجنسی لاگو کرنے پر 70 سالہ مشرف پر غداری کے الز

مشرف کی نظر ثانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے 31 جولائی 2009ء کے ایک فیصلے کے خلاف سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی نظر ثانی کی درخواست آج مسترد کردی ہے۔ عدالتی فیصلے میں 3 نومبر 2007ء کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو نظر بند کرنے پر انہیں ’’غاصب‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے 14 رکنی بنچ نے

ممبئی حملوں سے قبل فہیم انصاری کا سفر پاکستان

لاہور 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی ایک عدالت سے آج کہا گیا کہ ایک ہندوستانی شہری فہیم انصاری ‘ جو مبینہ طور پر لشکر طیبہ تنظیم کا کارکن ہے ممبئی حملوں سے قبل ایک فرضی شناخت پر ہندوستان آیا تھا ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے عدالت سے کہا کہ فہیم انصاری کو ہندوستان

بیک وقت دہشت گردی اور امن مذاکرات ناممکن

اسلام آباد 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان کو بات چیت کی میز پر آنے کا تازہ موقع دینے کی کوشش کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہاکہ ایک چار رکنی کمیٹی امن مذاکرات کی نگرانی کے لئے آج تشکیل دی گئی ہے۔ اِس طرح اُنھوں نے ممنوعہ عسکریت پسند گروپ کے خلاف فوجی کارروائی کے یقینی امکانات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ ت

فرسودہ فکر ترک کرنے کی ضرورت

اسلام آباد 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کو اپنے قدیم انداز فکر ترک کرنا ہوگا اور اِن مسائل کی یکسوئی، پائیدار علاقائی امن کیلئے نئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ہندوستان کا دورہ کرنے والے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہت

کراچی میں بم دھماکہ، 4 فوجی ہلاک

کراچی 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سلسلہ وار بم دھماکوں میں جن میں سے ایک خودکش بم دھماکہ فوج کے ہیڈکوارٹرس برائے جنوب مشرقی پاکستان کے روبرو ہوا تھا، کم از کم 4 افراد بشمول 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایک خودکش بم بردار نے فوج کے ہیڈکوارٹرس واقع شمالی ناظم آباد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جب موٹر سیکل سوار بم بردار کو فوجیوں نے پھاٹک پر روک ل

مشرف پر غداری کے مقدمہ کی سماعت ملتوی

اسلام آباد 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت آج ملتوی کردی گئی۔ جبکہ ایک دن قبل اُن کے وکلائے صفائی نے اُن کی طبی رپورٹ پر استغاثہ کے اعتراضات کا جائزہ لینے کے لئے مہلت طلب کی تھی۔ مشرف کے وکیل انور منصور نے کہاکہ اُنھوں نے ہنوز وکیل استغاثہ اکرم شیخ کے 70 سالہ سابق فوجی حک

پاک مقبوضہ کشمیر میں خواتین و بچے غذا کی کمی کا شکار

اسلام آباد ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دوافتادہ علاقوں میں زائداز ایک تہائی خواتین اور 20 فیصد سے زیادہ بچے غذاء کی سنگین قلت سے دوچار ہیں ، اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سروے میں یہ بات کہی گئی ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی سرپرستی میں لائن آف کنٹرول کے پاس چار اضلاع مظفرآباد ، حویلی ، ہتیان بالا اور نیلم وادی میں کرائے گئے س

سخت فیصلے ناگزیر : نواز شریف

اسلام آباد ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کی بڑھتی قیاس آرائیوں کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ملک کو درپیش اس غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے حکمراں پی ایم ایل ۔ این پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ملک اس وقت انتہائی غی

امن مذاکرات کیلئے حکومت پاکستان سے

اسلام آباد ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان نے ایک ہفتے میں اپنے تیسرے بیان میں مسلم لیگ کی حکومت پر مذاکرات کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اپنی پوزیشن واضح کرے۔ گزشتہ ہفتے میں جاری ہونے والے یہ تینوں بیان ممنوعہ تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو موصول ہوئ

نواز شریف کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں، وضاحت

اسلام آباد 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ موصوف کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مختلف جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ وہ نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بہرحال ٹوئیٹر پر اب بھی کئی جعلی اکاؤنٹ سرگرم ہیں جن میں کچھ صحافی ب

ہندوستان سے دوستانہ تعلقات کیلئے پاکستان کا عزم

اسلام آباد ۔ /25 جنور ی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کا پابند ہے ۔ تاکہ اس علاقہ میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ہندوستان کے یوم جمہوریہ سے قبل وزیراعظم منموہن سنگھ کے نام اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت باہمی تعاون او

مشرف علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کے خواہاں

اسلام آباد 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنے ملک میں اینجیو گرافی کروانے سے انکار کردیا اور علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی خواہش ظاہر کی۔ میڈیکل بورڈ نے عدالت میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے۔ اگرچہ یہ رپورٹ سربہ مہر لفافہ میں پیش کی گئی تھی لیکن مختلف نیوز چیانلس میں اس کا افشاء ہوگیا۔ ا

پاکستان کے دہشت گردی پر حراست کے آرڈیننس میں ترمیم

اسلام آباد۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ایک متنازعہ آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے سکیورٹی فورسیس کو اجازت دیدی ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کو ٹرائیل کے بغیر زائد از 90 یوم زیرحراست رکھا جاسکتا ہے ۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس میں تبدیلیوں کو جنھیں صدر ممنون حسین نے 20 اکٹوبر کو منظوری دی تھی ، کل ایک اور آرڈیننس کے ذریعہ عمل میں لایا گیا۔

مستونگ کارروائی میں 20 مشتبہ افراد کی گرفتاری

اسلام آباد ۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کی جمعہ کو صبح کارروائی شروع ہوگئی جس میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارہ کوبتایا کہ اب تک اس آپریشن میں 20 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے

مشرف کے خلاف مقدمہ : وزیر اعظم کی مداخلت کی تردید

اسلام آباد 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے خلاف غداری کے الزامات مقدمہ میں استغاثہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تحقیقات میں کوئی مداخلت نہیں کی ہے ۔ ایک رکن بنچ پر مشتمل خصوصی عدالت کا حکومت کی جانب سے قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں 70 سالہ مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہو رہی ہے ۔ ان پر یہ مقدمہ 2007 میں ایمرجن

لشکر جھنگوی سربراہ کی ضمانت عرضی مسترد

لاہور ۔ 23 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی عدالت نے ممنوعہ لشکر جھانگوی جسے شیعہ برادری پر سلسلہ وار حملوں کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے ، اُس کے سربراہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ اسحاق نے جو برقراری امن عامہ آرڈیننس کے تحت صوبہ پنجاب کے ضلع بھاؤلپور میں گھر پر نظربند ہے ، انھوں نے دو کیسوں کے سلسلے میں لاہور

میڈیا اسلام کے خلاف جنگ میں فریق ‘ پاکستانی طالبان

اسلام آباد 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی طالبان نے میڈیا کے خلاف ایک فتوی جاری کیا ہے اور اسے ملک میں جاری تنازعہ کا ایک فریق رار دیتے ہوئے بعض صحافیوں اور پبلشرس کی ایک ہٹ لسٹ جاری کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک اطلاع میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ روزنامہ ڈان نے نطلاع دی ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے 2007 میں اپنے قیام کے