طالبان کے دفتر کی درخواست کی پاکستانی عدالت میں سماعت

لاہور 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک درخواست سماعت کے لئے قبول کرلی جس میں مرکزی حکومت کو طالبان کا دفتر ملک میں قائم کرنے کی اجازت دینے ہدایت کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کل لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے دفتر کے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا جن میں اِس درخواست کی سماعت کے لئے قبولیت کی مخالفت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ حکومت کی پالیسیوں میں مداخلت کے مترادف ہوگی۔ ایڈوکیٹ سلیمانی نے طالبان کی جانب سے وکالت کی تھی تاکہ اُنھیں راجستھان میں اپنا دفتر قائم کرنے اور جاری امن مذاکرات میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔