پرویز مشرف کی 7 فروری کوعدالت میںپیشی

اسلام آباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پریشانیاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں۔ وہ پاکستان کی خصوصی عدالت میں 7 فروری کو پہلی مرتبہ حاضری دیں گے۔ غداری کے مقدمہ میں ان کے خلاف سماعت ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 70 سالہ مشرف آئندہ جمعہ کو عدالت میں حاضر ہوکر بیان دیں گے۔ اس سے پہلے مشرف نے خصوصی عدالت کی تمام کارروائیوں میں شرکت نہیں کی تھی۔ حکومت پا کستان نے گزشتہ سال ان پر غداتی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہیں عارضہ قلب کے باعث راولپنڈی کے فوجی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ 31 جنوری کو خصوصی عدالت نے مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا اور انہیں 7 فروری کو حاضر عدالت ہونے کی اجازت دی تھی ۔ کل رات ہی اسلام آباد پولیس نے فوجی دواخانہ میں یہ نوٹس حوالہ کی ہے۔