پرویز مشرف کے وکیل کو الجھن و پشیمانی کا سامنا

اسلام آباد ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کے وکیل کو آج سخت الجھن و پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ آج ایک حیرت زدہ واقعہ کے پیش آنے سے متعلق کل کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری آج سابق فوجی سربراہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کیلئے عدالت پہنچے تھے جہاں میڈیا نے ان کا بائیکاٹ کیا جب انہوں نے کل کئے گئے وعدہ کی عدم تکمیل پر معذرت خواہی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ قصوری نے گذشتہ روز مشرف کے خلاف غداری کے ایک مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے صحافیوں سے کہا تھا کہ

آپ جمعہ کو ایک حیرت انگیز واقعہ کا سامنا کرے گی لیکن آج ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس کے باوجود احمد رضا قصوری نے کہا کہ ’’جی ہاں ! حیرت انگیز واقعہ یہی تھا کہ پرویز مشرف نے بیان قبول کرنے کے باوجود آج عدالت میں حاضری نہیں دی۔ قصوری کی چند دن قبل صحافیوں سے بحث و تکرار ہوگئی تھی جب ایک صحافی نے ان سے حساس سوال کیا تھا جس پر قصوری نے کوئی جواب تو نہیں دیا لیکن برہمی کی حالت میں اس صحافی کو ’ہندوستانی رپورٹر‘ قرار دیا تھا۔