ملالہ بچوں کے نوبل انعام کیلئے نامزد

اسٹاکہوم ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو بچوں کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس عالمی اعزاز کے حقدار کا تعین کرنے کیلئے مقرر کردہ جیوری کے ایک رکن کے مطابق ملالہ خود بھی ایک بچی ہونے کے باوجود نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں لڑکیوں کیلئے تعلیم کے حق کی آواز بلند کرتی ہے۔ ورلڈ چلڈرن پرائز کو چلڈرنز نوبل پرائز بھی کہا جاتا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب 14 اکٹوبر کو اسٹاکہوم کے نواح میں ہوگی۔ 16 سالہ ملالہ 2012 ء میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہوئی تھی۔ وہ علاج کے بعد برطانیہ میں ہی مقیم ہے۔