اجنکیا کے حالات کا تیزی سے پلٹاؤ

نئی دہلی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہفتے عشرے میں حالات کتنے بدل سکتے ہیں۔ اجنکیا رہانے کو 20 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف انڈیا کی او ڈی آئی ٹیم سے خارج کئے جانے کی رسوئی کا سامنا ہوا تھا۔ دوشنبہ 29 جون کو انھیں ہندوستان کے دورۂ زمبابوے کیلئے او ڈی آئی کیپٹن نامزد کردیا گیا۔ اجنکیا گزشتہ 18 ماہ میں انڈیا کیلئے نہایت پُراستقلال بیٹسمنوں میں رہ

گیٹلن نے تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ برابر کر دیا

واشنگٹن، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے متنازعہ اتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے دو سو میٹر کی ریس 19.57 سکنڈ میں جیت کر ورلڈ چمپئن شپ میں یوسین بولٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے اہلیت حاصل کرلی ہے ۔ اوریگان میں منعقدہ ٹرائلز میں 33 سالہ جسٹن نے 200 میٹر کی دوڑ انیس اعشاریہ پانچ سات سکنڈ میں مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ جسٹن کا سابقہ ریکارڈ 19.68 سکنڈ کا تھا۔

امریکہ: کرکٹ اسوسی ایشن معطل، کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر

نیویارک، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کرکٹ اسوسی ایشن کی معطلی سے کھلاڑیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، کیونکہ اب آئی سی سی کی نگرانی میں اوپن ٹرائلز پر منصفانہ انتخاب کا موقع ملے گا، اور مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ امریکا کرکٹ فیڈریشن کو ملک میں کھیل کا کنٹرول سونپنے کا بھی مطالبہ سامنے آنے لگا۔ تفصیلا

دو طالب علموں کی موت کے بعد اسکول ڈائرکٹر ہلاک

نالندہ / پٹنہ /28 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع نالندہ میں ایک اسکول سے تعلق رکھنے والے دو طلباء کی نعشیں برآمد ہونے کے باعث ایک ہجوم کے حملہ میں سرکردہ اسکول کا ایک ڈائرکٹر فوت ہوگیا ۔ ویریندر پرساد ڈائرکٹر دیویندرا پبلک اسکول پٹنہ میڈیکل کالج اور ہاسپٹل میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

وزیراعظم کا دورہ وارانسی منسوخ

وارانسی /28 جون (سیاست ڈاٹ کام ) شدید بارش کے باعث وزیراعظم نریندر مودی نے آج وارانسی کا دورہ منسوخ کر دیا ۔ انہوں نے اپنے حلقہ لوک سبھا کے عوام سے معذرت خواہی کی ۔ مودی آج شام یہاں 2000 کروڑ روپئے لاگتی اسکیمات کا آغاز کرنے والے تھے ۔ اس کے علاوہ 140 کروڑ لاگتی پرواجکٹ کا بھی افتتاح کیا جانے والا تھا ۔

وزیراعظم کو عوام کے جذبات سے کھلواڑ نہیں کرنی چاہئے: اعظم خان

لکھنو ۔ 28 / وزیراعظم نریندر مودی نے بارش کے باعث آج اپنا دورہ وارانسی منسوخ کیا تو اترپردیش کے اعظم خان نے تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کو عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنی چاہئے ۔ وارانسی کے عوام کی بدبختی یا خوش قسمتی کہ انہیں ہمیشہ مایوس کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے دوسری مرتبہ دورہ منسوح کیا ہے۔

ناسا کا راکٹ گر تباہ

واشنگٹن ۔ 28 / جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجاجانے والا ناسا کا راکٹ گر تباہ ہوگیا ۔ یہ راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقہ کیپ کیناورل سے خلا ء داغا گیا تھا ۔ بغیر پائیلٹ کا یہ راکٹ کچھ دیر بعدہی پھٹ کر تباہ ہوگیا ۔ امریکی اسپیس ایکس کی یہ کوشش تیسری مرتبہ بھی ناکام ہوگئی ہے ۔ اس

نوٹ برائے ووٹ اسکام ‘ سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد 8 2جون (سیاست نیوز) کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری و انچارج امور تلنگانہ کانگریس پارٹی مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے گذشتہ دنوں ریاست تلنگانہ میں ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت منعقدہ ایم ایل سی انتخابات کے موقع پر پیش آئے نوٹ کے عوض ووٹ معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ مکمل تحقیقات کروانے کا مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔ آج یہاں گاندھی بھون

واجپائی نگر میں پولیس کی تلاشی مہم

حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی غرض سے سائبر آباد اور حیدرآباد پولیس مسلسل کارڈن سرچ آپریشن کے ذریعہ مختلف علاقوں میں تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ کل رات دیر گئے سائبر آباد پولیس نے پیٹ بشیرآباد علاقہ کے واجپائی نگر کالونی میں کارڈن سرچ آپریشن کے ذریعہ کئ