کے سی آر حیدرآباد واپس

حیدرآباد ۔28 / جون(سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندراشیکھرراو نے ضلع میدک کے گجویل کے قریب واقع اپنے فارم ہاوز میں چار دن قیام کے بعدآج شام حیدرآباد واپس ہوئے ۔ گذشتہ چار یوم سے چندر شیکھرراؤ اپنے فارم ہاوز میں اپنی زراعتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے میں مصروف اور زیادہ وقت کاشت کی جانے والی اراضی کے پاس ہی گزارا۔ نظم و نسق سے متعلق کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنے زراعت کے کاموں کو بھی ترجیح دی ۔چندر شیکھرراؤ نے اپنی زرعی اراضی پر ادرک کی کاشت کو فروغ دینے پر متعلقہ محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو مدعو کر کے صلاح و مشورہ حاصل کیا ۔ اور سمجھاتا ہے مسٹر چندر شیکھرراؤ پہلے اپنی اراضی پر ادرک کی کاشت کرنے کے بعد اس سے حاصل ہونے والے فوائد و نفع کو دیکھتے ہوئے عوام کو بھی ادرک کی کاشت کرنے کی ترغیب دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔