قحبہ گری ریاکٹ بے نقاب 7 گرفتار

حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے قحبہ گری کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد بشمول دلالوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ویرا بابو ، محمد خلیل ساکن برنداون کالونی ٹولی چوکی ، کولکتہ سے تعلق رکھنے والے لڑکیوں کو شہر منتقل کرتے ہوئے مختلف ہوٹلس میں خواہشمند گاہکوں کو فراہم کررہے تھے ۔ اس ریاکٹ میں ویرا بابو ، رمیش اور خلیل قیمتی کاروں کا استعمال کرتے ہوئے یہ کاروبار چلارہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے تصاویر خواہشمند گاہکوں کو بذریعہ میسیج فراہم کئے جاتے تھے اور بعد ازاں انہیں ہوٹل میں بھیجا جاتا تھا ۔ محمد خلیل کو سابق میں نارسنگی اور راجندر نگر پولیس نے اسی قسم کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ تین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ ٹاسک فورس نے مہیش راٹھی ، دیپ چند ، ای بنگاریا ، ابھیجیت وسواس کو بھی گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے تین کاریں اور 9 موبائیل فونس برآمد کرتے ہوئے انہیں پنجہ گٹہ ، ٹپہ چبوترہ اور گولکنڈہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔