واجپائی نگر میں پولیس کی تلاشی مہم

حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی غرض سے سائبر آباد اور حیدرآباد پولیس مسلسل کارڈن سرچ آپریشن کے ذریعہ مختلف علاقوں میں تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ کل رات دیر گئے سائبر آباد پولیس نے پیٹ بشیرآباد علاقہ کے واجپائی نگر کالونی میں کارڈن سرچ آپریشن کے ذریعہ کئی مکانات میں اچانک تلاشی مہم لی ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس مسٹر ششی دھر ریڈی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس اسپیشل آپریشن ٹیم کی قیادت میں چار اسسٹنٹ کمشنران پولیس ، 12 انسپکٹران ، 30 سب انسپکٹران اور 150 آرمڈ ریزروڈ اور تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس عملہ پر مشتمل ٹیم نے تلاشی مہم میں حصہ لیا ۔ اس آپریشن کے دوران پولیس نے 12 گاڑیاں بشمول اسکوٹرس اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ۔ جبکہ 18 مشتبہ افراد حراست میں لے لیا گیا ۔