اجنکیا کے حالات کا تیزی سے پلٹاؤ

نئی دہلی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہفتے عشرے میں حالات کتنے بدل سکتے ہیں۔ اجنکیا رہانے کو 20 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف انڈیا کی او ڈی آئی ٹیم سے خارج کئے جانے کی رسوئی کا سامنا ہوا تھا۔ دوشنبہ 29 جون کو انھیں ہندوستان کے دورۂ زمبابوے کیلئے او ڈی آئی کیپٹن نامزد کردیا گیا۔ اجنکیا گزشتہ 18 ماہ میں انڈیا کیلئے نہایت پُراستقلال بیٹسمنوں میں رہے۔ اس لئے جب ایم ایس دھونی نے انھیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا تو حیرانی ہوئی۔ دھونی نے اجنکیا کی ایک ایک، دو دو رنز لینے میں ناکامی کو ان کی تنزلی کیلئے وجہ بتایا تھا۔ انھوں نے تاحال صرف ممبئی کی ایک ٹی 20 اور ایک لِسٹ A میچ میں قیادت کی ہے۔