ٹاملناڈو میں بی جے پی کے اثر و رسوخ میںاضافہ کی کوشش ‘ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کا ریاست کا دورہ

نئی دہلی ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے آپ کو دراوڑی پارٹیوں کا متبادل بناکر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی نے منصوبہ بنایا ہے کہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات سے پہلے وہ ٹاملناڈو کے عوام سے ربط پیدا کرے گی ۔ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ امکان ہے کہ جلد ہی ریاست کا دورہ کریں گے ۔ ٹاملناڈو میں ریاست میں گذشتہ 50سال سے صرف دراوڑی حکومتوں کا ا

اقلیتیںاپنے طبقاتی سرٹیفکٹ کی خود تصدیق کی اہل

نئی دہلی ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کو سرکاری عہدیداروں سے سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ‘ تاکہ فلاحی اسکیموں کے فوائد سے استفادہ کرسکیں ۔ حکومت نے واضح کردیا ہے کہ خود ان کی تصدیق کافی ہوگی ۔ اس پس منظر میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ اقلیتی سرٹیفیکٹ لازمی نہیں ہے ‘ اسکے بغیر بھی فلاحی اسکیموں کے

صنفی تناسب میں انحطاط پر وزیراعظم کو تشویش

نئی دہلی ۔ 28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے 100اضلاع میں صنفی تناسب میں انحطاط پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ہریانہ میں صورتحال ’’ سنگین‘‘ ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بچیوں کو بچانے کی مہم چلانے پر زور دیا ۔ اپنے ماہانہ ’’ من کی بات ‘‘ ریڈیو پروگرام پر انہوں نے چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کو گھیرے ہ

انتقال

حیدرآباد 28 جون (راست) محترمہ زبیدہ کلثوم ریڈر و صدر شعبہ عربی سروجنی نائیڈو ونیتا مہاودیالیہ زوجہ پروفیسر غلام عمر خان مرحوم ساکن اکبر باغ ملک پیٹ کا طویل علالت کے بعد آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 جون بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد چمپا پیٹ میں مقرر ہے اور تدفین قبرستان چمپا پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے ڈاک

وزیراعظم کے جلسہ عام کا مقام زیر آب

واراناسی۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) موسلادھار بارش کے نتیجہ میں وزیراعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ انتخاب میں جہاں ’’ وکاس سبھا ‘‘ سے خطاب کرنے والے تھے ‘ وہ بی ایل ڈبلیو میدان مکمل طور پر زیر آب آگیا جس کی وجہ سے سرکاری عہدیدار پریشان ہوگئے ۔ وارناسی میں بی جے پی کے ذرائع ابلاغ کے انچارج کے علاوہ پوروانچل سنجے بھردواج نے کہا

سی پی آئی کا بہار انتخابات پر تبادلہ خیال

نئی دہلی ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آئندہ بہار انتخابات اُن کلیدی مسائل میں سے ایک ہوں گے جن پر سی پی آئی کی قومی کونسل اپنے تین روزہ اجلاس کے دوران جس کا منگل سے آغاز ہورہا ہے تبادلہ خیال کرے گی ۔ بہار انتخابات کے علاوہ سی پی آئی ‘ عوامی بنیادوں ‘ تنظیمی فیصلوں پر جو کانگریس نے کئے ہیں عمل آوری اور کاشتکار دشمن اور مزدور دشمن اصلاحات پر

آسام‘ میگھاشلیہ ‘ بنگال اور بھوٹان میں زلزلے کے جھٹکے

گوہاٹی ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اوسط شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ جو5.6شدت کا تھا آسام ‘ میگھالیہ ‘ مغربی بنگال اور بھوٹان کو دہلادینے میں کامیاب رہا ۔ تین افراد زخمی ہوگئے اور ایک قدیم مندر میں ببر کا مجسمہ تباہ ہوگیا ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ زلزلہ سے آسام بشمول دارالحکومت گوہاٹی ‘ میگھالیہ ‘مغربیبنگال اور پروسی م

جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارش کی پیش قیاسی

نئی دہلی ۔27جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک گیر سطح پر جون میں بہت زیادہ بارش ہوچکی ہے ‘ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو ماہ میں معمول سے کم بارش ہوگی ۔ وزارت زراعت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہنگامی منصوبہ کے ساتھ تیار رہے ۔ ڈائرکٹر جنرل محکمہ موسمیات لکشمن سنگھ راتھوڑ کے بموجب بارش میں قلت جولائی اور اگست میں علی الترتیب 8اور

مسلم طالبات کے کالج میںچست جینس اور مختصر بلاؤزوں کے خلاف کارروائی

تروننتاپورم ۔28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چست جینس ‘ لیگنگس اور مختصربلاؤزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شمالی کیرالا کے خواتین کے کالج نے فیصلہ کیا ہے کہ جاریہ تعلیمی سال سے طلبہ کیلئے یونیفارم متعارف کروایا جائے گا ‘ اس سے مسلم طلبہ کیلئے ’’ نقاب ‘‘ ترک کرنا ہی لازمی نہیں رہے گا ۔ لباس کے ان قواعد و ضوابط پر 8جولائی سے عمل آوری کی جائے

کانگریس کے ساتھ مسائل پر مبنی تعاون‘ کوئی اتحاد نہیں

کولکتہ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) مسائل پر مبنی تعاون کانگریس کے ساتھ کرنے کیلئے تیار ہے لیکن اس نے پارلیمنٹ کے باہر کانگریس سے کسی اتحاد کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے پارٹی سے کچھ لینے دینا نہیں ہے جو اب بھی نوفراخدل پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ ہم سے یہ کہہ رہے