روحانی گرو سری سری روی شنکر کو دولت اسلامیہ کا دھمکی آمیز مکتوب

کوالالمپور ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی پولیس ایک ایسے مکتوب کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے جو مبینہ طور پر دولت اسلامیہ گروپ کی جانب سے ہندوستانی روحانی گرو سری سری روی شنکر کو انہیں ہلاک کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے جو اس وقت پینانگ میں ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس خالد ابوبکر نے اس بات کی توثیق کی کہ روحانی گرو کو ایک

دولت اسلامیہ کی افرادی قوت میں اضافہ : بشارالاسد

بیروت ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشارالاسد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ گذشتہ سال سے جب سے امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج نے فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس وقت سے دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں میں کمی کے بجائے مزید توسیع ہورہی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ گروپ اپنی افرادی قوت م

ہند۔پاک تعلقات پر فلمی ادکار نصیرالدین شاہ کا تبصرہ

ممبئی ۔ 30 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔پاک کشیدہ تعلقات پر فکر و تردد کا اظہار کرنے پر نصیرالدین شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا نے آج فلمی کاداکار سے کہا کہ اس کا جواب ان لوگوں سے دریافت کریں جنہیں پڑوسی ملک کی سر زمین سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ قبل ازیں نصیرالدین شاہ نے ایک تفریحی ویب سائیٹ پر ایک انٹرو

بہار میں چیف منسٹر کے عہدہ پر نظر

پٹنہ ۔ 30 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اس مسئلہ پر تذبذب کا شکار ہے کہ بہار میں چیف منسٹر کے امیدوار کی حیثیت سے سوشیل کمار مودی کو پیش کیا جائے یا پھر اس عہدہ کیلئے کسی بھی امیدوار کا اعلان کئے بغیر اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کیا جائے۔ سینئر پارٹی لیڈر نند کشور یادو نے آج بتایا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں کیا جائے گا ۔قان

یمن میں پھنسے 500 پاکستانی شہری ملک واپس

کراچی ؍ بیجنگ 30۔ مار چ(سیاست ڈاٹ کام )پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنس (پی آئی اے ) کے طیارے کے ذریعہ یمن سے 502 مسافرین آج کراچی واپس پہنچے ۔ اس طرح پریشان حال خاندانوں کی غیر یقینی کیفیت ختم ہوئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یمن کی ابتر صورتحال کے پیش نظر 3000 سے زائد پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی ہدایت دی تھی۔ پہلا بوئنگ 747 جمبو طیارہ کل روانہ