شدید بارش اور زمین کھسکنے سے 18 ہلاک

بوجومبورہ (برونڈی) ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برونڈی میں زمین کھسکنے کے واقعات میں کم و بیش 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہے جس میں 10افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ مقامی گورنر کے مطابق موسلادھار بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات قیامت صغریٰ سے کم نہیں جس میں درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور کھڑی فصلیں برباد ہوگئی ہیں۔ بوجومبورہ ڈسٹرکٹ کے گورنر جیکس مینانی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچاؤ کاری ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کررہی ہیں۔