زہریلی شراب پی کر 9 افراد ہلاک

جکارتہ ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زہریلی شراب پی کر 9 انڈونیشیائی شہری ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ جزیرہ سماترا میں شراب پینے والوں نے سڑک پر شراب فروخت کرنے والے ایک شخص سے زہریلی شراب خریدی۔ مقامی پولیس ترجمان جاروڈ پڈاکوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شراب پینے کے کچھ ہی دیر بعد ان لوگوں کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں جمعہ کو پہلا شخص فوت ہوا جس کا سلسلہ دو دنوں سے جاری ہے اور نویں موت کل واقع ہوئی جبکہ دسواں شخص بچ گیا۔