تین گاڑیوں کی ٹکر۔ 16 افراد ہلاک

قاہرہ ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صوبہ صوباغ میں تین گاڑیوں کی ہوئی ٹکر میں کم و بیش 16 افراد بشمول 3 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 بتائی گئی ہے۔ بحرہ احمر گورنر اور صوباغ کے درمیان واقع ایک سڑک پر دو ٹرک اور ایک مائیکرو بس آپس میں ٹکرا گئے۔ دریں اثناء اخبار کیرو پوسٹ نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔ اخبار میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ اس حادثہ کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے جس میں تینوں گاڑیوں کے ڈرائیورس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔