سوائن فلو سے مزید 9 افراد کی موت

نئی دہلی ۔ 30 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے مزید 9 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2,044 تک پہ نچ گئی جبکہ اس مرض کے متاثرین کی تعداد 34,000 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ H1N1 وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کل تک 33,877 تک پہنچ گئی اور جملہ 2,044 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ سوائن فلو سے سب سے زیادہ ریاست گجرات میں ہوئی ہے جہاں پر 430 مریض فوت ہوگئے ہیں اور اب 6,507 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر راجستھان میں 417 مرے ضوں کی موت اور 6,516 متاثرین ہیں۔