بینک ڈکیتی کے الزام میں 8 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا میں سنٹرل بینک آف انڈیا منی پال برانچ میں پیش آئی ڈکیتی کی واردات کے سلسلہ میں پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کی تحویل سے نقد رقم اور زیورات ضبط کرلیے گئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر آر ایس نائیک نے بتایا کہ سی بی آئی نرمدا برانچ میں 17 مارچ کو دن دھاڑے 19 لاکھ روپئے لوٹ لیے گئے ۔ جس میں ملوث 5 افراد متوطن بہار اور جھارکھنڈ اور 3 مقامی افراد کو کل گرفتار کرلیا گیا اور ان کی تحویل سے 5.5 لاکھ نقد رقم کے علاوہ زیورات اور دیسی ساختہ پستول ، کارآمد گولیاں ، 13موبائیل فونس بھی ضبط کرلیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔