دولت اسلامیہ کی افرادی قوت میں اضافہ : بشارالاسد

بیروت ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشارالاسد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ گذشتہ سال سے جب سے امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج نے فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس وقت سے دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں میں کمی کے بجائے مزید توسیع ہورہی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ گروپ اپنی افرادی قوت میں اضافہ ہی کرتا جارہا ہے جو صرف شام میں ہر ہفتہ 1000 نئے افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ لیبیا اور مصر میں بھی یہ گروپ اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ یاد رہیکہ خودساختہ خلافت کا اعلان کرتے ہوئے دولت اسلامیہ گروپ عراق اور شام کے ایک تہائی حصہ پر حکومت کررہا ہے۔