امریکی ڈرون حملہ میں 2 مشیر ہلاک : ایران

بغداد 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے ریولیشنری گارڈ نے کہا کہ امریکی ڈرون حملوں میں اس کے دو مشیر عراق میں ہلاک ہوگئے جبکہ امریکہ نے یہ دعوی کیا ہے کہ صرف اسلامک اسٹیٹ گروپ کے دہشت گردوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایران نے یہ بات ایسے وقت کہی جبکہ اس کے متنازعہ نیو کلیئر پروگرام کے بارے میں مذاکرات قطعی مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ایران میں سخت گیر موقف کے حامل گروپس اس معاملت کی مخالفت کررہے ہیں اور ان کا یہ موقف ہے کہ مغربی اقوام سے سمجھوتہ کیا جارہا ہے ۔ عراق کے ریولیشنری گارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ حملہ 23 مارچ کو کیا گیا ۔ امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج نے عراقی فورس کی مدد کیلئے اسی دن حملے شروع کئے کیونکہ داعش نے تکریت پر دوبارہ قبضہ کی کوشش شروع کردی تھی ۔