ایران کیساتھ معاملت کیخلاف انتباہ

یروشلم۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہیکہ کسی بھی طرح کی نیوکلیئر معاملت کو یمن میں ایران کی جارحیت کا انعام سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جو معاملت طئے کی جارہی ہے اگر اسے قطعیت دی جائے تو یہ ایران کی جارحیت کا انعام ہوگا۔ ان کا اشارہ یمن میں حوثی باغیوں کو ایران کی تائید کے طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدہ کو قطعیت دینے سے گریز کیا جانا چاہئے۔